Top Rated Posts ....
Search

Which Tv Channel Offers Waseem Badami To Join Their Channel?

Posted By: Ahmed on 16-08-2018 | 19:41:00Category: Political Videos, News


لاہور(ویب ڈیسک) معروف اینکر وسیم بادامی کو جیو چینل نے حامد میر کے کیپٹل ٹاک شو کے لے بلاوا بھیج دیا۔ وسیم بادامی نے جمعہ تک سوچ کر بتانے کی مہلت مانگی ہے۔واضح رہے معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی حامدمیر نے جیو نیوز کوخیبرباد کہہ دیا اور وہ جی این این کیساتھ بطور صدر منسلک ہوگئے ہیں

لیکن اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ جیو نیوز کا ایک اور معروف اینکر بھی حامد میر کیساتھ جی این این کیساتھ منسلک ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حامد جی این این پہنچے تو عملے کیساتھ ان کا تعارف کروایا گیا اور اس دوران ان کیساتھ منیب فاروق بھی کھڑے نظر آئے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے یہ چہ مگوئیاں شروع کر دی ہیں کہ حامد میر کیساتھ منیب فاروق بھی جی این این کیساتھ منسلک ہو گئے ہیں تاہم خود منیب فاروق کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔یاد رہے کہ صحافتی حلقوں میں جیو جنگ گروپ کے ساتھ طویل عرصے سے وفاداری نبھانے والے حامد میر کی علیحدگی کو سپرپرائز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، حامد میر جیو نیوز کے اولین دور سے ہی ’’کیپٹل ٹاک‘‘ کے نام سے اپنا پروگرام جاری رکھے ہوئے تھے ۔واضح رہے کہ جی این این ٹی وی کی ٹیسٹ ٹرانسمشن شروع ہو گئی ہیں اور امکان ہے کہ رواں ماہ ہی چینل آن ائیر کر دیا جائے گا ۔ اسی طرح دنیا ٹی وی کے اہم ترین نیوز کاسٹر نے بھی جی این این کو جوائن کر لیا ہے ۔ جی این این ٹی وی کے مالک سابق ڈی آئی جی پولیس پنجاب زبیر نواز چٹھہ ہیں جن کی فیملی کا’’ گورمے‘‘ کے نام سے پاکستان میں بڑا بزنس نیٹ ورک انتہائی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 143 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.