Apni Zindagi Khatre Mein Daal Kar...
Posted By: Ashad on 18-08-2018 | 21:55:46Category: Political Videos, Newsاپنی زندگی خطرے میں ڈال کر پاکستان کی خدمت کی ٗجنہوں نے اپنے مفادات کیلئے غلطیاں کیں ان سے بادشاہ کی طرح کا سلوک کیا جاتا ہے ، اسد درانی: کل جی ایچ کیو میں پیش ہونے کی تصدیق
راولپنڈی /اسلام آباد (این این آئی)آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل اسد درانی نے متنازعہ کتاب لکھنے پرکل پیر کو جی ایچ کیو میں پیش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی نئی کتاب سے متعلق فوج کو اپنا کیس پیش کرینگے ۔اپنے ٹوئٹر پر جنرل ریٹائرڈ اسد درانی نے کہاکہ انہوں نے فوج کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی اور انہیں یقین ہے کہ فوج ان کے موقف سے اتفاق کریگی ۔انہوں نے مزید کہاکہ انہیں اپنے لوگوں کی جانبسے الزامات پر افسوس ہوا ہے ۔سابق آئی ایس آئی چیف نے کہاکہ انہوں نے
اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر پاکستان کی خدمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے دوسروں کیلئے خدمت کی ہے انہیں اس طرح صورتحال کا سامنا کر نا پڑتا ہے اور جنہوں نے اپنے مفادات کیلئے غلطیاں کی ہیں انہیں بادشاہ کی طرح کا سلوک کیا جاتا ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے دو سابق سربراہوں کی کتاب ‘دی سپائے کرونیکلز: را، اٰئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس’ کی اشاعت پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ کتاب پر فوج کو تحفظات ہیں اور ا س سلسلے میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی جی ایچ کیو میں پیش ہو کر وضاحت کریں ۔واضح رہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی سابق ‘را’ چیف اے ایس دلت کے ساتھ مل کر لکھی ہے ٗ کتاب ‘دی سپائے کرونیکلز: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس’ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معاملات پر بات کی ۔کتاب میں جن معاملات پر روشنی ڈالی گئی ٗ اْن میں کارگل آپریشن، ایبٹ آباد میں امریکی نیوی کا اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا آپریشن، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، حافظ سعید، کشمیر، برہان وانی اور دیگر معاملات شامل ہیں۔اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسددرانی کی کتاب پرقومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے ۔دوسری جانب سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی کتاب کی اشاعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کتاب کسی سویلین یا سیاستدان نے بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر لکھی ہوتی تو اس پر غدار کا فتویٰ لگا دیا جاتا۔

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media












