Bollywood Actor Salman Khan Ki Girl Friend
Posted By: Akram on 18-08-2018 | 22:01:16Category: Political Videos, Newsبالی ووڈ دبنگ خان کی گرل فرینڈپہلی بالی ووڈ فلم میں اداکار رندیپ کے ساتھ جلوے بکھیرنے کے لئے تیار
ممبئی (آن لائن)بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی خاتون دوست رومانیہ کی اداکارہ و گلوکارہ یولیہ وانتور یوں تو بھارت بھر میں شہرت رکھتی ہیں۔یولیہ وانتور نے حال ہی میں سلمان خان کی ریلیز ہونے والی فلم ‘ریس تھری’ میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ گانے میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا تھا۔یولیہ وانتور نے عاطف اسلم کے ساتھْ سیفلش‘ میں آواز کا جادو جگانے سے قبل بھی بولی وڈ کے گانوں میں نہ صرف آواز کا جادو جگایا ہے بلکہ وہ اپنے جلوے بھی دکھا چکی ہیں۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ہی پہلی بولی وڈ فلم میں سلمان خان نہیں بلکہ فلموں میں زیادہ تر منفی کردار ادا کرنے والے اداکار رندیپ ہودا سے پیار کرتی نظر آئیں گی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یولیہ وانتور ار رندیپ ہودا ہدایت کار پریم سونی کی فلم میں اداکاری دکھاتے نظر آئینگے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کا نام کیا ہوگا ؟اور اس کی دیگر کاسٹ میں کون شامل ہوں گے؟ تاہم امکان ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔خیال رہے کہ 37 سالہ یولیہ وانتور اور سلمان خان کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں، انہیں متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا جا چکا ہے۔۔

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media











