Top Rated Posts ....
Search

Saudi Shehzaade Ko Sazaa Sunaa Di Gayi

Posted By: Ashad on 18-08-2018 | 23:18:59Category: Political Videos, News


برطانیہ میں سعودی شہزادے کو قید کی سزا سنا دی گئی ۔۔۔اس کا جرم کیا تھا ؟ جانیے
لندن (ویب ڈیسک ) برطانیہ کی عدالت نے توہین عدالت کا الزام ثابت ہوجانے پر ایک سعودی شہزادے کو ایک سال قید کی سزا سنادی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق توہین عدالت مرتکب سعودی شہزادے پر کویتی کمپنی نے لاکھوں ڈالر کا مطالبہ کیا تھا ،ْ برطانوی عدالت نےسعودی شہزادے کو عدالت میں

لندن (ویب ڈیسک ) برطانیہ کی عدالت نے توہین عدالت کا الزام ثابت ہوجانے پر ایک سعودی شہزادے کو ایک سال قید کی سزا سنادی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق توہین عدالت مرتکب سعودی شہزادے پر کویتی کمپنی نے لاکھوں ڈالر کا مطالبہ کیا تھا ،ْ برطانوی عدالت نےسعودی شہزادے کو عدالت میں



Ads by
پیش ہوکر اپنا موقف واضح کرنے کی ہدایت دی تھی۔سعودی شہزادہ مقررہ تاریخ پر عدالت نہیں پہنچا۔ عدالت نے سعودی سرمایہ کار کے خلاف فیصلہ جاری کردیا کہ وہ اپنے کویتی حریفوں کو 500 ملین ڈالر ادا کرے۔ سعودی شہزادے نے برطانوی عدالت اور اس کے فیصلے کو پس پشت ڈال کر کویتی حریفوں کے خلاف ریاض کی ایک عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔ دوسری جانب سعودی شہزادے کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عدالت کے فیصلے پر ہی اس کا موکل جیل جائے گا۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق امریکی بارڈر فورس نے ریفریجریٹڈ ٹرالر میں چھپے ہوئے 78 غیر قانونی تارکین وطن افراد کو حراست میں لے لیا، جن میں بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی بارڈر پیٹرول ایجنٹس نے گذشتہ ہفتے ٹیکساس کے ایک چیک پوائنٹ پر ایک لاک کیے گئے ریفریجریٹڈ ٹرالر میں سے 78 افراد کو گرفتار کیا، جو غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہو رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق ان افراد کی صحت ٹھیک تھی، جن میں بھارت، ہنڈراس، ایل سلواڈور، میکسیکو، گوئٹے مالا، ارجنٹینا، کیوبا، نائیجیریا، چلی اور ترکی کے باشندے شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی بارڈر فورسز نے ہیوسٹن اور دیگر سرحدی علاقوں میں

پانچ روز کے دوران غیرقانونی طریقے سے امریکا میں داخل ہونے والے 100 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی بارڈر فورس کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کو غیرقانونی داخلے اور ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد دوبارہ سے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخلے کے جرم میں مجرمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوسری جانب وہ افراد جن کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جائے گا، انہیں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کی تحویل میں رکھا جائے گا اور پھر امریکا سے بے دخل کردیا جائے گا۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.