Top Rated Posts ....
Search

Ise Kehte Hain Asali Wazir E Aala

Posted By: Abid on 19-08-2018 | 06:58:38Category: Political Videos, News


اسے کہتے ہیں اصل وزیراعلیٰ۔۔۔۔نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پہلے خطاب میں دبنگ اعلان کر دیا
لاہور (ویب ٖ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد امیدوار سردار عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب منتخب ہو گئے ہیں۔اسپیکرپرویزالہٰی نے نومنتخب وزیراعلیٰ کو مختصر خطاب کرنے کی دعوت دی۔۔عثمان بزدار کا پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں قائد ایوان کےانتخاب کیلیے تہہ دل سے مشکور ہوں۔

میرے گھرمیں آج تک بجلی نہیں ہے۔سب سے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتاہوں۔اپنے قائد کے ویژن سے تمام مشکلات پرقابو پائیں گے ۔گڈگورننس ترجیح ہوگی کرپشن کا خاتمہ کریں گے اور بدعنوانی کاخاتمہ کریں گے۔کے پی کی طرزپر پنجاب میں پولیس کاماڈل اپنائیں گے۔اداروں کومضبوط کریں گے اور اپوزیشن کی اچھی تجاویز کاخیرمقدم کریں گے۔’اسٹیٹس کو‘‘بھرپورطریقے سے توڑیں گے۔قائد ایوان کےلیے نامزدگی پرعمران خان کامشکورہوں۔عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ میں پنجاب اسمبلی کا ہر رکن اپنے حلقے کا وزیر اعلی ہو گا۔یاد رہے آج بڑے صوبے کے بڑے معرکے کے لیے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ووٹنگ کے طریقہ کار سے اراکین کو آگاہ کیا اور کہا کہ اسپیکر کے دائیں طرف اسمبلی لابی میں تحریک انصاف کےاراکین عثمان بزدارکوووٹ دیں گے ۔اسپیکر کے بائیں جانب لابی میں موجود ن لیگ کے اراکین حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے۔ جس کے بعد پنجاب کے 23ویں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔ جس کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد عثمان بزدار 186ووٹ حاصل کر کے کامیاب

ہوئے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے نامزد امیدوار حمزہ شہباز 159 ووٹ حاصل کر سکے۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیر اعلی پنجاب کے نام کا اعلان کیا۔جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق آج بڑے صوبے کے بڑے معرکے کے لیے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ووٹنگ کے طریقہ کار سے اراکین کو آگاہ کیا اور کہا کہ اسپیکر کے دائیں طرف اسمبلی لابی میں تحریک انصاف کےاراکین عثمان بزدارکوووٹ دیں گے ۔اسپیکر کے بائیں جانب لابی میں موجود ن لیگ کے اراکین حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے۔ جس کے بعد پنجاب کے 23ویں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔ جس کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد عثمان بزدار 186ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے نامزد امیدوار حمزہ شہباز 159 ووٹ حاصل کر سکے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیر

اعلی پنجاب کے نام کا اعلان کیا۔جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔جب کہ پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کے باقاعدہ آغاز سے قبل بھی ن لیگ کے اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی تھی۔ن لیگکے اراکین نے اسپیکر ڈیسک کا گھیراؤ کر لیا اور احتجاج بھی کیا اس موقع پر انہوں نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔بتایا گیا ہے پنجاب اسمبلی میں ممبران کے لیے جگہ کم پڑ گئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن سے تحریک انصاف کے امیدوارعثمان بزدار کو ووٹ دیا،راہ حق کے معاویہ اعظم نے بھی تحریک انصاف کی حمایت میں ووٹ دیا۔واضح رہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر انتخاب کیلئے رائے شماری ڈویژن کے ذریعے کی گئی۔ ایوان میں پی ٹی آئی کے اراکین کی تعداد176 تھی۔ جبکہ اس کی اتحادی مسلم لیگ (ق)کے اراکین کی تعداد10ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی تعداد 162 تھی،اور ن لیگ کے تین اراکین نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا ۔پیپلزپارٹی کے 7 ، راہ حق کا پارٹی کا ایک اورتین آزاد ارکان ہیں جن میں سے ایک آزاد رکن اسمبلی چوہدری نثار علی خان نے حلف نہیں اٹھایا۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 144 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.