Bharat Mein Sharaab Peene Se Manaa Karne Par
Posted By: Ahmed on 19-08-2018 | 19:49:38Category: Political Videos, Newsبھارت ،شراب پینے سے منع کرنے پر شوہر نے بیوی کی زبان کاٹ دی
کانپور(آئی این پی ) یوپی میں کانپور کے کرنل گنج علاقے میں ایک شخص نے بیوی کی زبان کاٹ دی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اہلیہ اس کی شراب پینے کی لت سے پریشان ہوکر اکثر وبیشتر روک ٹوک کیا کرتی تھی ۔وقوعہ کے روز شوہر شراب کے نشے میں دھت گھر واپس آیا تو اہلیہ نے ٹوکاجس پر لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا۔ اسی دوران طیش میں آکر شکیل احمد نامی شخص نے بیوی کی زبان کاٹ دی۔ اہل خانہ نے اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال میں داخل کرایا ۔ ایس ایچ او کرنل گنج اتل سریواوستونے بتایا کہ شراب پینے کی لت پر شوہر بیوی میں لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا تھا اور طیش میں آکر قینچی سے بیوی کی زبان کاٹ دی۔ خاتون کی چھوٹی بیٹی کی تحریری شکایت درج کرکے ملزم کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی۔

Warning issued for heavy snow and falling temperatures in the UK next week
Pakistan ranks first among countries with the highest diabetes rates in the world
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Saudi Princess Reema 10 ready for KSA cancer awareness campaign
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected











