Nawaz Shrif Ki Gaari Par Phool Nichhaawar Karne Waale
Posted By: Ahmed on 20-08-2018 | 07:23:04Category: Political Videos, Newsنوازشریف کی گاڑی پر پھول نچھاور کرنے والوں کے ساتھ آج اسلام آباد میں پولیس نے کیا کیا ؟ خبر آگئی
راولپنڈی(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پرمسلم لیگ (ن)کے کارکنا ن کی جانب سے نواز شریف کی گاڑی پر پھول نچھاور کرنے والوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق العزیزیہ اور فلیگ سپ ریفرنس کی سماعت کے لئے آج صبح جب سابق وزیراعظم نواز شریف کو
احتساب عدالت پیش کیا گیا تو اس موقع پر کچھ لیگی کارکنا ن نے نواز شریف کی گاڑی پر پھول نچھاورکرنے کی کوشش کی جنہیں پولیس نے حراست میں لے کر اڈیالہ پولیس چوکی منتقل کردیا۔نواز شریف کو آج بھی بکتر بند کی بجائے ایک لگژری کار میں احتساب عدالت لایا گیا۔واضح رہے کہ العزیزیہ اور فلیگ سپ ریفرنس کی سماعت میں احتساب عدالت نے آج سابق وزیراعظم نواز شریف کی دونوں ریفرنس کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کی استدعا منظور کر لی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق نیب ریفرنسز میں گرفتارسابق وزیراعظم نوازشریف کی عرصے بعد تازہ تصویر سامنے آگئی ہے، جس میں اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ ان کی صحت کیسی ہے ۔اس سے قبل ان کی احتساب عدالت میں پیشی کے وقت تصویر سامنے آئی تھی جس میں انہیں بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا تھااور ان کے چہرے پر پریشانی عیاں تھی،تاہم آج صبح عدالت احتساب میں پیشی پر سامنے آنے والی تصویرمیں ان کے چہرے پر مسکراہٹ کو دیکھا جا سکتا ہے اور وہ تندرست دکھائی دیتے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف بیماری کے باعث پمز ہسپتال میں بھی دو تین روز زیرعلاج رہ چکے ہیں،اس حوالے سے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں میں بے چینی پائی جاتی تھی۔(ز،ط)

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media












