Lahore Johar Town Mein Mian Biwi Ki Halaakat
Posted By: Azam on 02-09-2018 | 06:20:40Category: Political Videos, Newsلاہور،جوہر ٹاؤن میں میاں بیوی اور دو بچوں کی پراسرار طور پر ہلاکت کی افسوسناک وجہ سامنے آگئی
لاہور ( این این آئی) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں میاں بیوی اور دو بچے پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے ،پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دیا ،ہمسایوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ وفاقی کالونی میں واقع ایک گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیںجن میں میاں بیوی رضوان اور سمیرا اور انکے دو بیٹے ارسل اور ابوبکر شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق چاروں لاشوں پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا ۔فرانزک
ٹیم کو موقع پر طلب کر لیا گیاجس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ۔ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس نے مطابق موت کی وجہ کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں ہو گا ۔ چار افراد کی پراسرار ہلاکت پر علاقے میں فضاء سوگوار ہو گئی اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہو گئی۔ پولیس کی جانب سے مقتولین کے ہمسایوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز خرم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول رضوان فریم بنانے کا کام کرتا تھا اور واقعے کی پولیس کو اطلاع انکے اوپر والے پورشن پر مقیم کرائے داروں نے دی ۔ انہوں نے کہا کہ کمرے میں ایک گیس والی استری ملی ہے جس میں سے ابھی بھی گیس لیک ہو رہی تھی جس سے بظاہر لگتا ہے کہ چاروں کی ہلاکت گیس لیکج کے باعث ہی ہوئی ہے تاہم صحیح وجہ کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں ہو گا ۔ صوبائی دارلحکومت کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں میاں بیوی اور دو بچے پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے ،پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دیا ،ہمسایوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ وفاقی کالونی میں واقع ایک گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن میں میاں بیوی رضوان اور سمیرا اور انکے دو بیٹے ارسل اور ابوبکر شامل ہیں ۔

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media












