Top Rated Posts ....
Search

Sachin Ki 20 Saala Khoobru Beti

Posted By: Mangu on 07-09-2018 | 19:41:18Category: Political Videos, News


سچن ٹنڈولکر کی20سالہ خوبرو بیٹی سارا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایسی تصاویر شیئر کر دی کہ ہر کوئی مبارک باد دینےپر مجبور ہو گیا
لندن(ویب ڈٰیسک)بھارتی سٹار کرکٹر اور عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کی 20سالہ خوبرو صاحبزادی سارا ٹنڈولکر اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں ،سارا سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو نظر آتی ہیں اور اپنی روز مرہ کی مصروفیات کی اَپ ڈیٹس بھی شیئر کرتی رہتی ہیں ،سارا ٹنڈولکر


کے انسٹا گرام پر فالورز کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ،اب سارا نے لندن کالج سے اپنی گرایجویشن کی ڈگری مکمل کر لی ہے اور انہوں نے ڈگری حاصل کرنے کی تقریب سے چند ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں ،سچن ٹنڈولکر کے دوست احباب اور رشتہ دار انہیں بیٹی کی گرایجویشن مکمل ہونے پر فون کر کے مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ ان کے
مداح سوشل میڈیا پر مبارکبادی پیغامات دینے میں مصروف ہیں ،سارا ٹنڈولکر کی زندگی کے اس بڑے اہم اور یادگار ایونٹ کے موقع پر اس کے والدین بھی لندن میں موجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے مشہور بلے باز سچن ٹنڈولکر کی خوبرو صاحبزادی سارا نے لندن کالج سے گرایجویشن کی ڈگری مکمل کر لی ہے ،ڈگری مکمل کرنے کی خوشی سارا سے چھپائے نہیں چھپ رہی تھی اسی لئے انہوں نے تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا سائٹ ’’انسٹا گرام ‘‘ پر شیئر کی تو دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصاویر وائرل ہو گئیں اور سچن ٹندولکر کے چاہنے والوں نے ان کی بیٹی کی گرایجویشن مکمل ہونے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے سارا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔سارا نے انسٹا گرام پر خوشی سے پھولے نہ سماتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں تو ساتھ ہی ایسا کیپشن بھی دے دیا کہ ہر کو ئی مسکرائے بغیر نہ رہ سکا ،بلیک گاؤن اور کیپ پہنے سارا ٹنڈولکر نے لکھا کہ ’’دیکھو میں نے کیا کیا ؟‘‘سارا کی گرایجویشن تقریب میں شرکت کے لئے سچن ٹنڈولکر اور ان کی اہلیہ خصوصی طور پر لندن پہنچے ہوئے ہیں اور تصاویر میں دونوں میاں بیوی بھی اپنی بیٹی کی کامیابی کے انتہائی مسرور دکھائی دے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ 20سالہ سارا ٹنڈولکر اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں ،حال ہی میں سارا ٹنڈولکر مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی اور شلوکا مہتا کی منگنی تقریب میں نظر آئیں تھیں جہاں انہوں نے خوب ڈانس کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی ،اس تقریب میں بالی ووڈ اور کھیلوں کی دنیا کے بڑے بڑے ناموں نے شرکت کی تھی تاہم تقریب میں سب کی توجہ کا مرکز سچن ٹنڈولکر کی بیٹی ہی تھی ۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 241 | 12-05-2024
Good News for Yasmeen Rashid

Good News for Yasmeen Rashid

Views 26 | 17-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.