Top Rated Posts ....
Search

Bollywood Actor Shahid Kapoor Ko Zindagi Ki Sab Se Badi Khushkhabri Mil Gayi

Posted By: Mangu on 07-09-2018 | 19:54:53Category: Political Videos, News


بالی وڈ اداکار شاہد کپور کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع، مٹھائیاں تقسیم
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ شاہد اور میرا کے بیٹے کی پیدائش ممبئی کے ایک اسپتال میں ہوئی۔ بالی وڈ اداکار نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں بیٹی میشا کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی۔

جوڑے نے اپریل 2018 میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے دوسرے بچے کی آمد کا اعلان کیا تھا۔ شاہد کپور اِن دنوں اپنی آنے والی بتی گل میٹر چالو کی تشہیر میں مصروف ہیں، جن کا اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش پر صرف ایک ہفتے کی ہی چھٹی لے سکیں گے۔شاہد کپور نے لکھا تھا، 2016 میں میشا کی پیدائش کے وقت میں نے کچھ مہینوں کی چھٹی لی تھی، اس مرتبہ بھی میں ایک مہینے کی چھٹی لینا چاہ رہا تھا، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ میں کام سے صرف ایک ہفتے کی ہی چھٹی لے سکوں گا، اگرچہ یہ بہت کم وقت ہے لیکن حالات ہی کچھ ایسے ہیں۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق بولی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر انگت بیدی نے گزشتہ ماہ 25 اگست کو اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچی کی پیدائش متوقع ہے۔نیہا دھوپیا نے طویل عرصے تک چہ مگوئیوں کے بعد اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ امید سے ہیں۔اس سے قبل رواں برس 10 مئی کو جیسے ہی انہوں نے انگت بیدی کے ساتھ اچانک شادی کی تھی تو یہ چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں کہ وہ حمل سے تھیں، جس وجہ سے انہوں نے اچانک شادی کی۔تاہم بعد ازاں ان کے شوہر انگت بیدی نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔حمل کے اعلان کے بعد گزشتہ ماہ 26 اگست کو نیہا دھوپیا نے حمل کے ساتھ ہی معروف فیشن ویک ‘لیکمے’ میں شوہر انگت بیدی کے ساتھ کیٹ واک بھی کی تھی۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.