Top Rated Posts ....
Search

Pakistani Actor Bollywood Haseenaaon Ke Shedaai

Posted By: Abid on 07-09-2018 | 19:56:05Category: Political Videos, News


ہمایوں سعید بالی ووڈ حسیناؤں کے شیدائی۔۔ کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں؟
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید بھی بالی ووڈ حسیناوں کے دیوانے نکلے،بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے انٹرویو میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بڑے ستاروں کے ساتھ فلمیں
اور ڈرامے کئے لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ کرینہ کپور کے ساتھ فلم کریں۔اداکار نے کہا کہ اگر انہیں کرینہ کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور فلم کریں گے۔ انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید نے نا صرف کرینہ کی تعریف کی بلکہ انہوں نے بالی ووڈ ادکارہ ایشوریا رائے بچن اور کترینہ کیف کی اداکاری کی صلاحیتوں کو بھی خوب سراہا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ہمایوں سعید کا ان کی عمر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب۔نامور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ دنیا میں 60 سال کے اداکار بھی فلم میں ہیرو کا کردار نبھاتے ہیں میں تو ان کےآگے بچہ ہوں۔ہمایوں سعید نے حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو میں ان کی عمر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اداکار 60 سال کے ہونے کے باوجود فلموں میں مرکزی کردار اداکررہے ہیں میں تو ان کے آگے ابھی بچہ ہوں، شاہ رخ خان بھی مجھ سے 10 سال بڑے ہوں گے۔ہمایوں سعید نے اپنی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ کی کامیابی پر شکرگزار ہوتے ہوئے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ کامیابی ہمیشہ جاری رہے گی بلکہ ہمیں آگے اس سے زیادہ محنت کرنی ہوگی تاکہ ہم مستقبل میں اس سے بہتر کام کرسکیں۔فہد مصطفیٰ کی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کے بارے میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ میں عید الاضحیٰ پر 3 پاکستانی فلموں کی ریلیز پر اس لیے خوش نہیں تھا کہ اس کا اثر فلموں کے بزنس پر پڑتا ہے اور’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کے ساتھ یہی ہوا تاہم یہ شائقین کا فیصلہ ہوتا ہے کہ وہ کون سی فلم دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ (ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.