Top Rated Posts ....
Search

Pehli Baar Baa Parda Muslimaan Ladki Final Mein

Posted By: Mangu on 08-09-2018 | 06:33:26Category: Political Videos, News


پہلی بار مسلمان باحجاب لڑکی مس انگلینڈ کے مقابلہ کے فائنل میں پہنچ گئی ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
لندن (ویب ڈیسک ) 20 سالہ سارہ افتخار مس انگلینڈ مقابلے کے فائنل راؤنڈ میںحجاب پہننے والی پہلی مسلمان خاتون بن جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے بھی کچھ خواتین حجاب پہن کر مقابلے میں شریک ہوچکی ہیں، لیکن سارہ پہلی خاتون ہوں گی جو مس انگلینڈ کے فائنل میں حجاب پہنیں گی۔

مس انگلینڈ مقابلے کا فائنل آج نوٹنگم شائر کے کیلہم ہال میں منعقد ہوگا۔اس مقابلے کی فاتح چین میں ہونے والے مس ورلڈ مقابلے میں حصہ لیں گی۔سارہ افتخار قانون کی طالبہ ہیں، جو اس سے قبل مس ہڈرس فیلڈ اور یارک شائر مس پاپولیریٹی راؤنڈ جیت چکی ہیں۔رواں برس جولائی میں سارا نے انسٹاگرام پر لکھا تھاکہ میں بیان نہیں کرسکتی کہ مس انگلینڈ کی فائنلسٹ کے طور پر اپنے نام کا اعلان سننا کتنا اچھا لگ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزن، نسل اور رنگ کی تمیز کے بغیر ہر کوئی اپنے مخصوص انداز میں خوبصورت ہے۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.