Top Rated Posts ....
Search

Meri Shandaar Sehat Aur Dil Kashi Ka Raaz Kya Hai?

Posted By: Abid on 09-09-2018 | 19:31:26Category: Political Videos, News


میری شاندار صحت اور دلکشی کا راز کیا ؟ کرینہ کپور نے خود بتا دیا
ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ فٹنس کا مقصد صحت مند زندگی اورمتحرک ہونے پر توجہ دینا ہے۔ اداکارہ کرینہ کپور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی کے ہر فیز سے محبت ہے، میں ایک فٹ لڑکی ہیں اور ہمیشہ فٹنس کو اہمیت دیتی ہیں ایسا نہیں ہے کہ میں نے

اچانک ورک آؤٹ شروع کر دیا، فٹنس کا مقصد صحت مند زندگی اور بہت متحرک ہونے پر توجہ دینا ہے، مجھے ہمیشہ سے اس بات پر یقین رہا ہے کہ میں اپنی زندگیوں کے ہر فیز اور عمر میں خوبصورت لگتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سی کامیاب فلموں میں کام کیا جس پر مجھے فخر ہے جن میں سنگھم، بجرنگی بھائی جان، کی اینڈ کا اور اڑتا پنجاب شامل ہیں۔ دوسری طرف بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے فلموں میں ولن کا کردار نہ کرنے کی وجہ بتادی۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے 1988 میں فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا اور پھر ’میں نے پیار کیا‘ ، ’کرن ارجن‘، ’جڑواں‘، ’بیوی نمبر ون‘، ’تیرے نام‘، ’وانٹڈ‘، ’دبنگ‘، ’کک‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سمیت متعدد کامیڈی اور ایکشن فلمیں کیں لیکن اپنے 30 سالہ کیریئر میں انہوں نے کبھی بھی ولن کا کردار ادا نہیں کیا اور اب انہوں نے اس کی وجہ بھی بتادی ہے۔ایک انٹریو فلموں میں ولن کا کردار سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سلو میاں کا کہنا تھا کہ میں ولن نہیں بن سکتا کیوں کہ اگر میں نے وہ کردار اچھے سے کرلیا اور وہ کردار مشہور ہوگیا تو میرے چاہنے والے بھی ویسا ہی کریں گے اور میرے اس ولن والے کردار کو فالو کریں گے جو میں ہرگز نہیں چاہتا۔دبنگ اداکار نے کہا کہ گوکہ میں معنی خیز فلمیں نہیں کرتا لیکن اس کے باوجود میری فلموں میں ایک پیغام ہوتا ہے، جس میں مداحوں کو برائی سے دور رہنے اور اچھائی کی طرف راغب ہونے کا کہا جاتا ہے۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 240 | 12-05-2024
Good News for Yasmeen Rashid

Good News for Yasmeen Rashid

Views 25 | 17-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.