Top Rated Posts ....
Search

Anushka Se Shadi Ke Baad Virat Kohli

Posted By: Ahmed on 10-09-2018 | 10:10:56Category: Political Videos, News


انوشکا سے شادی کے بعد ویرات کے ستارے گردش میں ۔۔۔۔۔ بھارت سے مداحوں کو افسردہ کر دینے والی خبر
انوشکا سے شادی کے بعد ویرات کے ستارے گردش میں ۔۔۔۔۔ مداحوں بھارت سے مداحوں کو افسردہ کر دینے والی خبر ۔۔۔۔۔نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹسمین ورات کوہلی کے ستارے گردش میں ہیں ،حال ہی میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لئے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تو
ورات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ٹیم کی کپتانی سونپ دی اور انہیں16 سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ،اب کوہلی کے لئے انڈین ٹیم کی کپتانی چھن جانے کے بعد ایک اور ایسی بری خبر آ گئی ہے کہ انوشکا شرما بھی ششدر رہ جائیں گی ۔بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق ٹیم انڈیا کے جارح مزاج بیٹسمین ورات کوہلی کی اگرچہ حالیہ پرفارمنس انتہائی تسلی بخش اور بہترین تھی تاہم انڈین کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لئے روہت شرما کو ان کی جگہ کپتانی سونپ دی اور انہیں 16رکنی سکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ،بھارتی ٹیم کی کپتانی چھن جانے کے بعد اب ایک اور خبر نے ورات کوہلی کے مداحوں کو پریشان کر دیا ہے کیونکہ اب کوہلی سے انڈین پریمئر لیگ کی اہم اور بڑی ٹیم ’’رائل چیلنجرز بنگلور‘‘ کی کپتانی چھن جانا بھی یقینی ہو گیا اور انتہائی حیران کن امر یہ
ہے کہ ’’رائل چیلنجرز بنگلور‘‘ کی کپتانی کا تاج کوہلی کے ایک ایسے قریبی ترین غیر ملکی دوست کرکٹر کو سونپی جا رہی کہ نام سن کر سب ہی حیران رہ جائیں گے ۔بھارتی ٹی وی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ورات کوہلی کو ’’رائل چیلنجرز بنگلور‘‘کی کپتانی سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ ہو گیا ہے بس اعلان کرنا باقی ہے ،حال ہی میں ’’رائل چیلنجرز بنگلور‘‘کی انتظامیہ نے ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں تبدیلی لاتے ہوئے ڈینیل ویٹوری کی جگہ جنوبی افریقی کوچ گیری کرسٹن کی تقرری کی ہے جبکہ ورات کوہلی کی جگہ اب ساؤتھ افریقہ کے مشہور کھلاڑی اے بی ڈویلیئرزکو کپتانی سونپے جانے کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ ورات کوہلی اور اے بی ڈویلیئرزکی ’’پکی دوستی‘‘ کے چرچے ہر جگہ مشہور ہیں جبکہ مزے کی بات یہ ہے کہ ورات کوہلی انڈین پریمئر لیگ کے آغاز سے ہی ’’رائل چیلنجرز بنگلور‘‘ کے کپتان چلے آ رہے ہیں تاہم ان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ کی کبھی فاتح نہیں بن سکی ۔واضح رہے کہ اے بی ڈویلیئرز نے حال ہی میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے اور’ ’رائل چیلنجرز بنگلور‘‘ کا کپتان بننے کے بعد وہ آئی پی ایل کے پورے سیزن میں ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے ،دلچسپ امر یہ ہے کہ اے بی ڈویلیئرزنے پاکستان سپر لیگ میں بھی شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ایس ایل میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.