Shahbaz Shrif Jis Tarah Ki Siasat Kar Rahe Hain
Posted By: Abid on 10-09-2018 | 21:02:49Category: Political Videos, Newsشہباز شریف جس طرح کی سیاست کر رہے ہیں کیا آپ مطمئن ہیں ؟ صحافی کے سوال پر مریم نواز کا ناقابل یقین جواب
راولپنڈی (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں مریم نواز نے کہاہے کہ شہباز شریف اس قسم کی سیاست ہی کرتے ہیں ، ان کی سیاست ہمیشہ نوازشریف سے مختلف رہی ہے ۔نجی ٹی وی نجی کے اینکر شہزاد اقبال نے جب اڈیالہ جیل میں مریم نوا ز سے ملاقات کے دوران یہ سوال کیا کہ
کیاآپ شہبازشریف کے طرف سیاست سے مطمن ہیں؟ تو پہلے تو وہ چپ رہی اور دوبارہ سوال کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اس طرح کی سیاست ہی کرتے ہیں ان کی سیاست نوازشریف سے مختلف رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیل یا این آر او کرنا ہوتا تو بہت پہلے کرلیتے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کام ہم سیاست کے لئے نہیں کرتے بلکہ ضمیر کے لئے کرتے ہیں۔ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم پہ کرپشن اورمنی لانڈرنگ کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ۔ہم پر تمام مقدمات جھوٹے ہیں ، ہم کو سزا سنانی تھی ، ہمارا کوئی بھی موقف ہوتا ہم کوسزا ءضرورملتی ۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ مجھے جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیاہے ، کسی سے بات کرنے کی اجازت نہیں، بچوں اور خواتین کو پڑھانے کے حوالے سے خبریں غلط ہیں۔نجی ٹی وی کے اینکر شہزاد اقبال سے اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں جیل میں کسی کونہیں پڑھا رہی بلکہ مجھے قید تنہائی ہے ، میر ے آس پاس کوئی موجود نہیں ہوتا صرف ایک گراﺅنڈ ہے جس میں میں چہل قدمی کر لیتی ہوں،کسی سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، صرف جمعرات کو لو گوں سے ملاقات کی اجازت ہوتی ہے ۔ بچوں اور خواتین کو پڑھانے کے حوالے دی جانیوالی خبریں غلط ہیں۔(م،ش)

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media












