Muhammad Kaif Aur Katrina Kaif Mein Kya Rishta Hai?
Posted By: Mangu on 14-09-2018 | 09:31:46Category: Political Videos, Newsبھارتی کرکٹر محمد کیف اور کترینہ کیف میں کیا رشتہ ہے ؟ ناقابل یقین انکشاف
ممبئی(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے سوشل میڈیا پر اپنے اوراداکارہ کترینہ کیف کے درمیان رشتے کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔ٹوئٹر پر”ہیش ٹیگ آسک کیف“ میں سوشل میڈیا صارفین نے سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف سےان کے اور اداکارہ کترینہ کیف کے درمیان
رشتے کے حوالے سے کئی سوالات پوچھے۔ایک صارف نے محمد کیف سے پوچھا ”سر آپ کا اورکترینہ کیف کا رشتہ کیاہے؟ اور اگر آپ دونوں کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہے تو کیا مستقبل میں کوئی رشتہ بننے کی امید ہے؟“محمد کیف نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا”میرے اور کترینہ کے درمیان کوئی رشتہ نہیں، میں پہلے ہی ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہا ہوں، لیکن میں نے کترینہ کیف کے نام کے حوالے سے ایک دلچسپ کہانی سنی ہے اور اس کہانی کے مطابق کترینہ کا تعلق میرے نام کے ساتھ ہے۔“کترینہ کیف کے نام میں شامل”کیف“کے پیچھے انتہائی دلچسپ کہانی ہے، کترینہ کیف کے والد محمد کیف کا تعلق کشمیر سے اور والدہ سوزانا ٹور کیوٹے کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ بھارت آنے کے بعد کترینہ کیف نے اپنا خاندانی نام ٹورکیوٹے سے تبدیل کرکے ”کیف“ کرلیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے اپنا نام اس لیے تبدیل کیا کیونکہ ٹورکیوٹے بولنے میں بہت مشکل تھا اوراس وقت محمد کیف بھارتی کرکٹ ٹیم کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک تھے یہی وجہ تھی کہ کترینہ نے اپنے نام کے ساتھ ”کیف“کا اضافہ کیا۔ یہی وجہ تھی کہ کترینہ نے اپنے نام کے ساتھ ”کیف“کا اضافہ کیا۔(ع،ع)

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media












