Agar India Ne In 4.....Baa Asaani Jeet Sakte Hain
Posted By: Abid on 15-09-2018 | 07:56:59Category: Political Videos, Newsنئی دہلی(ویب ڈیسک)15ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ’’ایشیا کپ ‘‘ کا جنون شروع ہو چکا ہے اور شائقین کرکٹ بڑی بے تابی اور بے چینی کے ساتھ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹاکرے کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ دونوں ملکوں کے کھلاڑی بھی
اس بڑے ٹاکرے میں بہتر سے بہتر کھیل پیش کرنے کے لئے بڑھ چڑھ کر دعوی کر رہے ہیں ، اس اہم ایونٹ میں پاکستان کا پلڑا انڈیا سے بھاری دکھائی دے رہا ہے تو دوسری طرف بھارتی میڈیا بھی ہندوستانی ٹیم کو پاکستانی شاہینوں سے ’’ڈراتے ہوئے ‘‘ ایسے ایسے مشورے دے رہا ہے کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے ،بھارتی میڈیا نے ہندوستانی ٹیم کو 4پاکستانی کھلاڑیوں سے ڈراتے ہوئے کہا کہ ’’اگر ٹیم انڈیا نے ان چار شاہینوں پر قابو پالیا تو پھر بھارت پاکستان کے خلاف با آسانی میچ جیت سکتا ہے ‘‘،یہ چار پاکستانی کھلاڑی کون سے ہیں جنہیں بھارت اپنے لئے خطرہ سمجھتا ہے ؟نام جان کر آپ کو بھی اپنے کرکٹرز پر فخر ہو گا ۔بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق 15ستمبر کو متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ’’ایشیا کپ ‘‘ میں اب چند ہی گھنٹے باقی بچے ہیں ،اس ایونٹ میں کل 6ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ،ایونٹ کے گروپ اے میں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پر مشتمل ہے۔ایونٹ کا پہلا میچ 15ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، جب کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 16ستمبر کو کوالیفائر کے خلاف کھیلے گاتاہم پاک بھارت ٹاکرا 19ستمبر کو ہوگا۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایسی ٹیم ہے جس کے بارے میں پہلے سے کچھ بھی اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ہے اور یہی بات پاکستانی ٹیم کو دنیائے کرکٹ میں سب سے خطرناک بھی بناتی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ اکثر ہی دلچسپ ہوتے ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کے مداح ایک دوسرے کے خلاف شکست بالکل بھی پسند نہیں کرتے جبکہ پاک بھارت ٹاکرے میں دونوں ملکوں کے کھلاڑی اچھی اور یاد گار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتا ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہندوستانی ٹیم پاکستانی ٹیم کے ان چار کھلاڑیوں فخر زمان ،حسن علی ،شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئی تا با آسانی میچ جیت جائے گی ،اس لئے ہندوستاتی ٹیم کو ان چاروں کے خلاف پوری منصوبہ بندی کرنے کے بعد میدان میں اترنا ہو گا ۔(م،ش)

In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
MQM Pakistan central leader Syed Mustafa Kamal announced the formation of a united healthcare committee.
Significant success in livestock sector, Russian vaccine supply restored
FBR proposes heavy fines for those not joining digital system












