Arif Alvi Ne Mere Baite Ke Daanton (Tooth) Ka Ilaaj Kiya
Posted By: Ahmed on 16-09-2018 | 08:48:31Category: Political Videos, News’’ عارف علوی نے میرے بیٹے کے دانتوں کا علاج کیا مگر جب ۔۔۔۔۔۔‘‘ نبیل گبول نے صدرِ پاکستان کا ایسا واقعہ سنادیا کہ عمران خان بھی یقین نہیں کریں گے
’’ عارف علوی نے میرے بیٹے کے دانتوں کا علاج کیا مگر جب ۔۔۔۔۔۔‘‘ نبیل گبول نے صدرِ پاکستان کا ایسا واقعہ سنادیا کہ عمران خان بھی یقین نہیں کریں گے۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئیر سیاست دان نبیل گبول نے عارف علوی سے شکوہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف
علوی پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ ہیں۔اسی متعلق گفتگو کرتے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی کے پاکستان کے صدر کا تعلق کراچی سے ہے۔اور اللہ نے انہیں صدر بنایا ہے جس سے ان کو عزت ملی ہے۔عارف علوی کا کلینک میرے گھر کے سامنے ہے۔لیکن اب وہ پانچ سال تک ملک کے صدر رہیں گے اور ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ کراچی کا بندہ ملک کی صدارت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارف علوی نے میرے بیٹے کے دانت ٹھیک کیئے لیکن کوئی ڈسکاونٹ نہیں دیا، میرے بیٹے کی فیس 12ہزار بنی تو اس نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب میں نبیل گبول کا بیٹا ہوں۔عارف علوی نے ڈسکاؤنٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ڈسکاؤنٹ نہیں ملے گا۔واضح رہے نومنتخب صدرعارف علوی پیشے کےاعتبارڈینٹل سرجن ہیں۔یشیاء پیسفک ڈینٹل فیڈریشن اور پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کے صدربھی رہ چکے ہیں۔1996ء میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ ڈاکٹر عارف
علوی پی ٹی آئی کے بانی ارکان میں شمار کیے جاتے ہیں۔ 1997ء میں انہیں پی ٹی آئی سندھ کا صدر بنایا گیا۔ 2006ء تا 2013ء تک پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل رہے۔ عام انتخابات 2013ء میں سندھ سے واحد پی ٹی آئی رہنماء قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔جس کے بعد وہ اسلامی جمہوریہ پاکستانکے 13ویں صدرعارف علوی منتخب ہوئے۔انہوں نے صدراتی الیکشن میں بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کاشکر ادا کرتا ہوں کہ تحریک انصاف کا نامزد امیدوار صدر مملکت کیلئے کامیاب ہوا ہے۔۔۔عمران خان کاشکریہ کہ انہوں نے مجھے اس عہدے کیلئے ذمہ دار سمجھا۔انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ مجھے اس عہدے پرپاکستان کی بہتری کیلئے کام کا موقع ملا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












