Anushka Sharma Ne Kamyaab Shadi Ka Raaz Bataa Diya
Posted By: Akbar on 16-09-2018 | 19:01:01Category: Political Videos, Newsممبئ (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بولی وڈ اسٹار انوشکا شرما نے اپنی زندگی سے متعلق بتاتے ہوئے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دیا ہے کہ کس طرح وہ اپنے کام اور رشتے کے درمیان توازن قائم کرسکتے ہیں۔ڈان امیجز کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں
ایک تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے انوشکا شرما نے بتایا کہ ویرات کوہلی اور وہ ایک دوسرے کے لیے وقت کیسے نکالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ ہم نجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم بھلے اپنے اپنے کام سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں لیکن یہ چیز ہماری زندگیوں کو متاثر نہیں کرتی’۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہماری ترجیحات بہت واضح ہیں،لیکن ہم ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیاہ وقت گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔انوشکا شرما کا کہنا تھاکہ ‘ہماری پہچان صرف ہمارے کام سے ہی نہیں، ہم بہت سادہ لوگ ہیں اور عام چیزیں کرنا پسند کرتے ہیں۔دنیا کے لیے یہ سب ہمارے پروفیشن سے متعلق ہے لیکن حقیقت میں ہمارا تعلق ویسا ہی ہے جیسے دو عام افراد ایک رشتے میں بندھے ہوئے ہوتے ہیں میں اور ویرات ایک دوسرے کو کیریئر کی نظر سے نہیں دیکھتے۔‘خٰیال رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کےمطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تصویر کھچوانامہنگا پڑگیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی درگت بنا ڈالی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان کی اہلیہ انوشکا شرما نہ صرف اپنے شوہر کو سپورٹ کرتی ہیں بلکہ ٹیم کے بیرون ملک دوروں میں کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بھی موجود ہوتی ہیں اورمیچ میں اپنے شوہر کا حوصلہ بڑھاتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ کوہلی کو سپورٹ کرنے اور ہرقدم پر ان کا ساتھ دینے پر میڈیا میں بھی انہیں بے حد سراہا جاتا ہے تاہم اس بار انوشکا بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ویرات اورانوشکا ان دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں جہاں انوشکا شرما کے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔یہ تصویر دراصل لندن میں بھارتی ہائی کمیشن میں لی گئی جس میں پوری بھارتی کرکٹ ٹیم نظرآرہی ہے اوردرمیان میں سب سے آگے انوشکا شرما بھی کھڑی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر اس تصویر پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ (ش،ز،خ)

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












