Kya Yeh Wahi Train Thi Jis Ka Iftatah 2 Din Pehle
Posted By: Abid on 16-09-2018 | 22:52:22Category: Political Videos, Newsکیا یہ وہی ٹرین تھی جس کا افتتاح دو روز پہلے وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا ؟میانوالی ٹرین کے خوفناک حادثے کے بعد ناقابل یقین انکشاف ہو گیا
لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان ریلوے کے ترجمان نےسوشل میڈیا میں پھیلی ہوئی ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانوالی کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کا حال ہی میں افتتاح نہیں ہوا تھا بلکہ دو روز قبل جس ٹرین کا وزیر اعظم نے افتتاح کیا وہ ’’میانوالی ایکسپریس‘‘ تھی
جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپرس تھی۔پاکستان ریلویز کے حوالے سے ایک غلط خبر گردش کر رہی ہے جس میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ حال ہی میں خوشحال خان خٹک ایکسپرس کا افتتاح کیا گیا جو میانوالی کے ٹریک پر آج حادثے کا شکار ہوئی۔ ریلوے ترجمان نے اس بات کی پرزور تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات قطعاً غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہے۔ اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے ریلوے ترجمان کا کہنا تھا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا افتتاح نہیں کیا گیا بلکہ میانوالی ایکسپریس کا افتتاح کیا گیا تھا۔خوشحال خان خٹک ایکسپرس کراچی تا پشاور جبکہ میانوالی ایکسپریس راولپنڈی سے میانوالی کے درمیان چلتی ہے۔ آج صبح چھ بجے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 9 بوگیاں میانوالی سیکشن پر مسان اور سوہان سٹیشن کے درمیان ریلوے ٹریک سے اْتر گئیں جس کے نتیجے میں بیس مسافر زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے اور چار مسافروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ریلوے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خوشحال خان خٹک کے مسافروں کو پشاور پہنچانے کے لیے اٹک شہر سے خصوصی ریک چلایا گیا۔(ز،ط)

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












