Intehaa Pasandi Ki Intehaa Ho Gayi
Posted By: Ahmed on 18-09-2018 | 23:18:49Category: Political Videos, Newsانتہا پسندی کی بھی انتہا ہو گئی ۔۔۔۔ بھارتی فلم میں کون سی مشہور عمارت کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہیڈ کوارٹر بتا دیا گیا؟
لاہور (ویب ڈیسک )بھارت میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا بہت چرچہ ہے جس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت کی اکثر فلموں میں آئی ایس آئی کا ذکر ضرور کیا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ تو حد ہی پار کر دی گئی اور بھارتیوں نے وہ کام کر دکھایا
کہ آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔بھارت کی فلم میں آئی ایس آئی کا ذکر کرتے ہوئے لاہور میں تعمیر ارفع کریم ٹاور کو آئی ایس آئی کا ہیڈ کوارٹر قرار دیدیا گیا جس کا انکشاف ڈاکٹر عمر سیف نے کیا جنہوں نے پاکستان میں آئی ٹی کی دنیا میں خوب محنت کی اور ارفع کریم ٹاور کی شہرت کی ایک وجہ بھی بنے۔ڈاکٹر عمر سیف کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور پاکستانیوں کی جانب سے خوب دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔محمد ارشد مختار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”تو ارفع کریم سبافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک میں آئی ایس آئی کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔۔۔ ہاہاہاہاہاہاہاہا، ہنسی سے میرے پیٹ میں بل پڑ رہے ہیں“(ع،ع)

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












