Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Shrif Maryam Nawaz Rehaai.... Adaalat

Posted By: Abid on 19-09-2018 | 20:32:05Category: Political Videos, News


نواز شریف ، مریم اور کیپٹن صفدر کی رہائی ۔۔۔۔ عدالت نے یہ فیصلہ کن وجوہات کی بناء پر دیا ؟ اعتزاز احسن نے بتا دیا
لاہور(ویب ڈیسک)سینئر قانون داں اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ یہ تاثر نہیں دیا جاسکتا کہ ہائی کورٹ ججزنے کسی دباؤ میں فیصلہ دیا. ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر
ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ عدالت کی طرف ابھی صرف مختصر فیصلہ آیا ہے، ابھی بات کرنا ممکن نہیں، ہائی کورٹ کے تحریری فیصلےکے بعد صورت حال واضح ہوگی. پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ججز ایمان داری کے ساتھ قانون پرمکمل عمل درآمد کرتے ہیں. یہ تاثر درست نہیں کہ ہائی کورٹ ججزنے کسی دباؤ میں فیصلہ دیا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ نوازشریف خوش قسمت ہیں، اس لئے مبارک باد بھی دی جاسکتی ہے.اعتزازاحسن نے کہا کہ نیب نے ہائی کورٹ میں درخواست پر نااہلی کا ثبوت دیا.یاد رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر ) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے سماعت کی۔ہائی کورٹ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز،کپیٹن(ر)صفدر کی سزائیں معطل کرتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا.عدالت نے نواز شریف، مریم نواز، محمد صفدر کو 5،5لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نواز شریف، مریم، کیپٹن صفدر کو لینے سیکورٹی اسکواڈ اڈیالہ جیل پہنچ گیا، اڈیالہ جیل کے
اطراف میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی، سابق وزیرِ اعظم اور ان کی بیٹی کو لاہور لے جانے کے لیے خصوصی طیارہ ایئر پورٹ پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ نےایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کپیٹن (ر) صفدر کی سزائیں معطل کرکے ان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ہائی کورٹ کے حکم کے بعد نواز شریف، مریم، کیپٹن صفدر کو لینے سیکورٹی اسکواڈ اڈیالہ جیل پہنچ گیا، اس موقع پر لیگی کارکنان نے نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے۔نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدرکی رہائی کے معاملات جاری ہیں، ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری روبکار لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہو چکے۔اڈیالہ جیل کے تینوں قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں جاتی امرا میں کارکنان جمع ہونا شروع ہو گئے، کارکنان نے رہائی کے فیصلے پر شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے۔شریف خاندان کے وکلا بھی طارق فضل چوہدری کے ہم راہ ہیں، لیگی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی ہے، صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف بھی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں، ان کی اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات بھی ہوئی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ہائی کورٹ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز،کپیٹن(ر)صفدر کی سزائیں معطل کرتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 39 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.