Top Rated Posts ....
Search

Qatal Case Mein Eham Pesh Refit...

Posted By: Ahmed on 20-09-2018 | 19:24:18Category: Political Videos, News


نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔ سپریم کورٹ سے بڑی کارروائی کی خبر آ گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں نقیب اللہ قتل کیس اور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی توہین عدالت کیس کی سماعت پیر کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 24 ستمبر کو نقیب اللہ قتل کیس اور،
مرکزی ملزم راؤ انوار کی توہین عدالت مقدمے کی سماعت پیر کو کرے گی۔اس ضمن میں عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور آئی جی سندھ کو نوٹسز ارسال کردیے۔واضح رہے 13 جنوری کو ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ کا دعویٰ‌کیا تھا۔ ٹیم کا موقف تھا کہ خطرناک دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے اس کارروائی میں‌ پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے چار ملزمان کو ہلاک کیا تھا، ہلاک ہونے والوں میں نوجوان نقیب اللہ بھی شامل تھا۔البتہ سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کے بعد اس واقعے کے خلاف عوامی تحریک شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں‌ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع ہوئیں، ایس ایس پی رائو انوار کو عہدے سے معطل کرکے مقابلہ کو جعلی قرار دے دیا گیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا از خود نوٹس کیس مقرر کرتے ہوئے راؤ انوار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد راؤ انوار روپوش ہوگئے اور دبئی فرار ہونے کی بھی کوشش کی لیکن اسے ناکام بنادیا گیا تھا لیکن پھر چند روز بعد اچانک وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے جہاں سے انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔عدالت نے راؤ انوار سے تفتیش کے لیے ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس آفتاب پٹھان کی سربراہی میں پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی تھی۔نقیب قتل کی تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے راؤ انوار کو نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا ذمہ دار ٹھہرا یا، رپورٹ میں‌ موقف اختیار کیا گیا کہ راؤ انوار اور ان کی ٹیم نے شواہد ضائع کیے، ماورائے عدالت قتل چھپانے کے لئے میڈیا پر جھوٹ بولا گیا۔رپورٹ میں‌ کہا گیا تھاکہ جیوفینسنگ اور دیگر شہادتوں سے راؤ انوار کی واقعے کے وقت موجودگی ثابت ہوتی ہے، راؤ انوار نے تفتیش کے دوران ٹال مٹول سے کام لیا۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 142 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.