Top Rated Posts ....
Search

Hanif......Ki Sazaa Ke Khilaaf Appeal...

Posted By: Abid on 21-09-2018 | 04:55:59Category: Political Videos, News


حنیف عباسی کی سزا کے خلاف اپیل ۔۔۔۔۔ عدالت سے بڑی بریکنگ نیوز آ گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے 2 ججز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد حنیف عباسی کی افیڈرین کیس میں سزا کے خلاف اپیل سننے سے معذرت کرلی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار دفتر نے ڈویژن بینچ کی جانب سے ان کی اپیل پر
سنوائی 24 ستمبر سے مقرر کر رکھی ہے۔18 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد محمود عباسی اور جسٹس طارق عباسی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے اپیل پر سماعت کا فیصلہ کیا تھا۔جسٹس شاہد عباسی نے حنیف عباسی کے ایفیڈرین کیس سامنے آنے کے وقت اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے پراسیکیوٹر جنرل ہونے کی وجہ سے کیس سے معذرت کی۔ایفی ڈرین کوٹہ کیس واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان پر جولائی 2012 میں 5 سو کلو گرام ایفی ڈرین حاصل کرنے کا کیس دائر کیا گیا تھا۔مذکورہ مقدمے میں حنیف عباسی کے علاوہ غضنفر، احمد بلال، عبدالباسط، ناصر خان، سراج عباسی، نزاکت اور محسن خورشید نامی شخصیات شامل ہیں۔ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں دورانِ سماعت اب تک 5 ججز تبدیل ہو چکے ہیں جبکہ اس میں 36 گواہان نے اپنی شہادتیں قلمبند کرائیں۔ملزمان پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے ایفی ڈرین کا غلط استعمال کرتے ہوئے منشیاات اسمگلروں کو فروخت کیں۔ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان پر نائن سی ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 41 درج کیا تھا۔21 جولائی کو راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا جبکہ دیگر 7 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا، حنیف عباسی کو انتخابی سیاست کے لیے تاحیات نااہل بھی قرار دیا گیا ہے۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 25 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 22 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.