Imran Khan Ke Mukhaalifeen Bhi Saath Khade Ho Gaye
Posted By: Abid on 23-09-2018 | 00:26:58Category: Political Videos, Newsمخالفین بھی ساتھ کھڑے ہو گئے ۔۔۔ منی بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے بڑے رہنما نے عمران خان کے حق میں کیا کچھ کہتے رہے ؟
کراچی (ویب ڈیسک ) احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم اور دیگر کے خلاف 17ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں وکیل صفائی کو گواہ کے بیان پر جرح کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 6اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔ ہفتہ کو سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان پیش ہوئے ۔
اس موقع پر گواہ حافظ محمد اسلم کو بھی پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران وکیل صفائی کی جانب سے گواہ کے بیان پر جرح کے لیے مہلت طلب کی گئی۔ عدالت نے وکیل صفائی کو مہلت دیتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔ دوسری جانب میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی طور پر تباہ ہوچکا ہے ،بھیک مانگنا چھوڑیں، اپنی چیزیں بہتر بنائیں، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جائے ، خود پر انحصار کریں۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس کے بہت زیادہ ذخائر ہیں سمجھ نہیں آتا گیس کیوں نہیں نکالتے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے منی بجٹ نے ٹیکس دینے والوں کو ایک بار پھر مار دیا ہے ۔ کنسٹریکشن مافیا اور گاڑی مافیا جیت گئی اور ہم ہار گئے ، بہتر ہوتا حکومت کھانے پینے کی مہنگی اشیاء پر پابندی لگاتی اور ٹیکس کا دائرہ کار بڑھاتی۔ڈیمز فنڈ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں کیا کہہ سکتا ہوں، عمران خان کے پرستار ہی فنڈ دیں گے ، ڈیم ضرور بنے گا اور فنڈ سے ہی بنے گا۔ عمران خان کے پرستار ہی فنڈ دیں گے ، ڈیم ضرور بنے گا اور فنڈ سے ہی بنے گا۔(ع،ع)

US receives new proposals to open Iran's Strait of Hormuz, end war
Now is the time to mobilize the movement to release the founder of PTI. Barrister Gohar
The northern regions of Japan were once again shaken by a terrifying 6.2 magnitude earthquake.
Sardar Zari Tabassum Habib, Vice President Abbottabad District, important meeting with Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf
Indian aviation continues to decline - Modi faces humiliation worldwide
Pakistan Army launches full-scale counter-offensive against Afghan Taliban aggression under Operation Ghazbad-ul-Haq












