Beauty Cream Ka Kamaal...Sarah Khan...Badi Mushkil Mein....
Posted By: Akbar on 26-09-2018 | 05:03:39Category: Political Videos, Newsممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی سے کیا اور انہوں نے کئی بھارتی ڈراموں میں بطور ہیروئن کا م کیا تاہم اب وہ کافی نام کما چکی ہیں تاہم انہیں ماضی میں بھی اپنے لباس کے باعث کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا
۔ماضی میں بھارتی اداکارہ سارہ خان نے صرف زیر جامہ میں اپنی تصاویر شیئر کی تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور ان پراتنی زیادہ تنقید کی گئی کہ انہوں نے تنگ آ کر کچھ روز کے بعد وہ تصویر ہی سوشل میڈیا سے ہٹا دی ۔سارہ خان نے کچھ روز قبل نیلے رنگ کے مختصر لباس میں اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو انہیں ایک مرتبہ پھر عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس مرتبہ انہوں نے تصویر نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ۔عمومی طور پر بھارتی اداکارہ مختلف اقسام کے اشتہارات میں دکھائی دیتے ہیں جو کہ پاکستان اور بھارت دونوں میں نشر کیے جاتے ہیں تاہم اس حوالے سے سارہ خان نے پاکستانی برانڈ ” فائزہ بیوٹی کریم “ کے اشتہار میں کام کیا اور جب یہ آن ایئر کیا گیا تو بھارتیوں کو شدید مرچیں لگنا شروع ہو گئیں کہ انہوں نے اداکارہ کی زندگی مشکل کر دی ۔بھارتی صارفین نے اداکارہ کو پاکستان ہی شفٹ ہونے کا مشورہ دیدیا اور یہاں تک انہیں غیر اخلاقی گالیاں بھی دینا شروع کر دی گئیں ۔ایک صارف کا کہناتھا کہ ” پاکستان میں ؟ یہاں کام نہیں ملا کیا ؟“صرف بات یہاں ختم

نہیں ہوئی بلکہ بھارتی صارفین غصے میں پاگل ہو گئے اور ٹویٹر پر جنگ شروع کر دی ۔ ایک صارف کا کہناتھا کہ ” آپ کو شرم آنی چاہیے ، پیسے کمانے کیلئے ان کے اشتہارات میں کام کر رہی ہو ۔“یہاں پر ممکنہ طور پر ایک پاکستانی صارف بھی میدان میں آیا اور کہا کہ ” سب بھارتیوں کو اتنی زیادہ مرچیں کیوں لگ رہی ہیں یہ بس ایک اشتہار ہی ہے ، بیمار لوگ ۔“او ہو یہ صارف تو کافی گرم نظر آ ہے ہیں ۔


Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












