Qaum PTI Se Sawal Pooch Rahi Hai
Posted By: Abid on 26-09-2018 | 20:03:21Category: Political Videos, Newsقوم پی ٹی آئی سے سوال پوچھ رہی ہے کہ۔۔۔ نامور قانون دان نے حیران کن انکشاف کر دیا
کراچی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ قوم تحریک انصاف سے سوال پوچھ رہی ہے کہ حکومت میں آنے سے قبل ان کو 22سال ملے تھے اور اس دوران تحریک انصاف نے حکومت میں آکر کام کرنے کی کیا تیاری کی تھی ؟انتخابا ت سے قبل ایسا ماحول بنا دیا گیا تھا کہ،
تحریک انصاف کامیابی حاصل کرسکے ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عام انتخابات سے ملک میں ایسی فضاءبناد ی گئی تھی کہ جس سے لگ رہا تھا کہ عمران خان ہی جیتیں گے جس کی وجہ سے انتخابات جیتنے والے لوگ تحریک انصاف کی طرف گئے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری حکومت پر جو تنقید کررہے ہیں وہ باتیں انہوں نے قومی اسمبلی میں عمران خان کے سامنے بھی کی ہیں۔ قوم اب تحریک انصاف سے سوال پوچھ رہی ہے کہ حکومت میں آنے سے قبل ان کو 22سال ملے تھے اور اس دوران تحریک انصاف نے حکومت میں آکر کام کرنے کی کیا تیاری کی تھی ؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کابینہ اٹھا کر دیکھ لیں جس میں آدھے سے زیادہ لوگ کسی نہ کسی حکومت کا حصہ رہے ہیں۔(س)

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












