Film Star Meera Par Hospital Baane Ka Bhoot Sawaar
Posted By: Abid on 26-09-2018 | 20:10:27Category: Political Videos, Newsفلم سٹار میرا پر ہسپتال بنانے کا ”بھوت“ سوار ،بیرون ملک سے امداد کی اپیل کر دی
لاہور(ویب ڈیسک) فلم سٹار میرا کے سر پر ایک بھر پور ہسپتال بنانے کا ”بھوت“سوار ہونے لگا جسکے لیے فلم سٹار میرا نے پاکستان اوربیرون ملک مخیر حضرات سے رابطوں کے آغاز کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق فلم سٹار میرا کئی سالوں سے فلاحی ہسپتال بنانے کیلئے کوشش کر رہی ہیں
مگر وہ اس میں مکمل ناکام رہی ہیں مگر اب ایک بار پھر فلم سٹار میرا نے ہسپتال بنانے کا بھوت اپنے سر پر سوار کر لیا ہے جسکے لیے وہ دوبارہ سے کوشش کر یں گی اور مختلف لوگوں سے فنڈز ریز نگ کر یں گی اس کے علاوہ وہ اس کام کے لیے فنڈز بھی اکھٹے کرئیں گی جسکے لیے انکے بیرون ملک دورے بھی ہوں گے اور وہ اس حوالے سے باقاعدہ منصوبہ بندی بھی کر رہی ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فلم سٹار میرا نے آئندہ سال کے دوران بھر پور شوبز سر گر میاں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ‘ٹی وی ڈراموں بھی کام کر نے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔اپنے ایک انٹر ویو کے دوران میرا نے کہا کہ یہ سال تو میرے لیے مختلف معاملات کے حوالے سے مسائل کا سال رہا ہے مگر اب حالات میں بھی بہتر ی آچکی ہے اس لیے آئندہ سال سے شوبز کی بھر پور سر گر میوں میں حصہ لوں گی اور میں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کر نے کا فیصلہ کر لیا جسکے لیے بہت سے لوگ میرے ساتھ رابطوں میں بھی ہیں فلموں اورڈراموں میں ہر طرح کے کردار شوق سے ادا کرتی ہوں۔ (ش،ز،خ)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












