Bharti Musafir Ki Plane Mein...Koshish
Posted By: Abid on 27-09-2018 | 20:15:18Category: Political Videos, Newsبھارتی مسافر کی ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ کر جہاز کا ایگزٹ ڈور کھولنے کی کوشش، پھر کیا ہوا؟
نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جہاز سے پہلی مرتبہ سفر کرنے والے ایک مسافر کی غلطی نے سب کو خوفزدہ کردیا۔بھارتی ایئر لائن ‘گو ایئر’ کی پرواز نئی دہلی سے پٹنہ کی جانب محوِ پرواز تھی کہ اس دوران ایک مسافر نے ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ کر ایگزٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔
مسافر کی اس حرکت پر ان کے برابر بیٹھنے والے شخص نے غور کیا اور پھر الارم بجا کر جہاز کے عملے کو بلایا اور آگاہ کیا۔اس حرکت سے جہاز میں سوار دیگر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کی وجہ سے عملے کو تھوڑی پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔جیسے ہی پرواز نئی دہلی سے پٹنہ پہنچی تو ایئرپورٹ پر ہی مذکورہ مسافر کو گرفتار کر لیا گیا اور کچھ دیر حراست میں رکھا گیا۔دوسری جانب گو ایئرلائن کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ‘مسافر پہلی بار جہاز سے سفر کر رہا تھا، اس لیے اسے زیادہ معلوماتنہیں تھیں، یہی وجہ تھی کہ وہ ایمرجنسی ایگزٹ کو ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ کر کھولنے کی کوشش کر رہا تھا‘۔ (ع،ع)

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












