Film Ki Shooting Ke Dauraan....Actress Ka Ilzaam
Posted By: Akbar on 28-09-2018 | 09:32:12Category: Political Videos, Newsفلم کی شوٹنگ کے دوران اس شخص نے مجھے کہا کہ مختصر لباس پہن کر رقص کرو اور ۔۔ عاشق بنایا گانے سے شہرت پانے والی اداکارہ نے نانا پاٹیکر کے بعد ایک اور شخص پر شرمناک الزام لگا دیا
ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کے بعد بالی ووڈ کے ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری پر بھی ہراسانی کا الزام لگادیا۔
بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے ایک بھارتی ویب سائیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فلم ”چاکلیٹ، ڈیپ ڈارک سیکریٹس“ کی شوٹنگ کے دوران ویویک اگنی ہوتری نے مجھے مختصر کپڑے پہن کر رقص کرنے کے لیے کہا اورمجھے ہراساں کرنے کے علاوہ میرے ساتھ بدسلوکی کی جب کہ اس ڈانس میں میرا کوئی سین نہیں تھا، ہدایت کار کے اس رویے پر میں دنگ رہ گئی۔
اداکارہ نے مزید کہا اس واقعے کے وقت سیٹ پر موجود اداکار عرفان خان اور سنیل شیٹھی فوراً میری حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے، عرفان خان نے ہدایت کار سے کہا آپ کیا کہہ رہے ہیں شوٹنگ میں اداکارہ کی کوئی ضرورت نہیں اور مجھے معلوم ہے اداکاری کیسے کرنی ہے مجھے اداکاری کرنی آتی ہے۔ میں عرفان خان کے اس عمل کو سراہتی ہوں کیونکہ انہوں نے ہدایت کار کے سامنے میرے لیے آواز اٹھائی۔

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












