Maqtoola Model Qandeel Baloch Ke Qatal...
Posted By: Akbar on 28-09-2018 | 18:11:59Category: Political Videos, Newsمقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے قاتل کو والد نے معاف کردیا ضمانت ہوسکی یا نہیں؟ ملتان کی عدالت نے ایسا فیصلہ سنا دیا کہ یقین کرنا مشکل
ملتان(ویب ڈیسک)ماڈل قندیل بلوچ کے قاتل کو والد نے معاف کر دیا ہےجبکہ مجرم کی ضمانت کے لیے عدالت میں بیان حلفی جمع کر وایا گیا تاہم عدالت نے ضمانت لینے سے انکار کر دیا ہے۔
اب تک نیوز کے مطابق ملتان میں غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی ماڈل واداکارہ قندیل بلوچ کے قتل کیس نے ایک نیا موڑ لے لیاہے، مقتولہ کے والد عظیم نے بلاخر وہ کردیا جس کا اندیشہ تھا۔عظیم ماہڑہ نے قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو معاف کرنے کےلئے عدالت میں درخواست اور بیان حلفی جمع کروادیا ہے،ملزم وسیم مقتولہ کا بھائی ہے جس نے مبینہ طورپر اپنی بہن کو 16 جولائی 2016 میں قتل کردیا تھا جس کی ایف آئی آر پولیس تھانہ مظفرآباد میں درج کی گئی، آج ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دی گئی تھی جسے ایڈیشنل سیشن جج سرداراقبال ڈوگرنے مسترد کردی،واضح رہے کہ اس قبل مقتولہ کے والد عظیم ماہڑہ نے متعدد بارکہا تھا کہ وہ کسی صورت میں ملزم کو معاف نہیں کریں گے۔

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












