Top Rated Posts ....
Search

Bharat Apni Oqaat Mein Rahe....Warna....

Posted By: Ahmed on 29-09-2018 | 19:01:18Category: Political Videos, News


بھارت اپنی اوقات میں رہے ورنہ۔۔۔۔۔ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایسا اعلان کر دیا کہ پوری دنیا میں پاکستان کی بلے بلے ہو گئی
لاہور(ویب ڈیسک)وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکہتر ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور قومی مفادات پر سمجھوتا نہیں کرے گا،

پاکستان قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ پر کسی سودے بازی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بھارتی وزیرَ اعظم مودی نے سیاست کو امن پر فوقیت دی، بھارت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے، خطے کے امن کی راہ میں مسئلہ کشمیر سب سے بڑی رکاوٹ ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، دہشت گردی کی آڑ میں بھارت کشمیر میں مزید مظالم نہیں ڈھا سکتا۔انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی قابض افواج نہتے شہریوں پر چڑھائی کرتے آئی ہیں، بھارت کو ہمارے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیے، ہم چاہتے تھے کہ ہم بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے معاملات پر بھی بات کرنا چاہتا تھا اور پاکستان کبھی نہیں بھولے گا کہ پشاور اسکول میں ہونے والی دہشت گردی کو اور ہم بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کو بھی نظرانداز نہیں کرسکتے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم بھارت کےساتھ ان تمام ثبوت کو رکھنا چاہتے تھے، کلبھوشن یادیو کی موجودگی اس بات کا ثبوت کہ بھارت نے پاکستان میں مداخلت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ ایک ترقی کا منصوبہ ہے۔آزاد جموں کشمیر میں کمیشن کو خوش آمدید کہیں گے، رپورٹ کی سفارشات پر جلد عمل درآمد کی سفارش کرتے ہیں، یہ رپورٹ پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتی ہے۔وزیر خارجہ نے یو این اجلاس سے تقریر کرتے ہوئے کہا ’آج دنیا ایک دوراہے پر کھڑی ہے، آج عالمی اصول متزلزل دکھائی دیتے ہیں، تجارتی جنگ کے گہرے بادل افق پر نمودار ہیں، مشرقِ وسطیٰ کے حالات تشویش ناک ہیں، مسئلہ فلسطین آج بھی اپنی جگہ موجود ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ خاکے بنانے کے منصوبے سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، ناموسِ رسالت پر مسلم امہ کو شدید ٹھیس پہنچی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں اصلاحات کی کوشش کرتا رہے گا، پاکستان عالمی امن مشن میں حصہ لینے والا ملک ہے، پاکستان آزادی سے لے کر اب تک اقوامِ متحدہ کے منشور کا پاس دار ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے ایسے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنایا جو امن پسند ہے، پاکستانی عوام نے تبدیلی اور اصلاح پسندی کو ووٹ دیا، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی داغ بیل ڈالی جا رہی ہے، پاکستان اقوام عالم کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 26 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.