Salman Khan Ne Gair Ikhlaaqi Manaazir Na Filmaane Ki Wajah
Posted By: Mangu on 01-10-2018 | 06:42:04Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(نیو زڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے فلموں میں نازیبا مناظر کی عکس بندی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں آج بھی فلم میں بوس و کنار اور نازیبا سین
کرنے کے حق میں نہیں ہوں کیوں کہ آج بھی مجھے وہ واقعہ یاد ہے جب ہماری تمام فیملی ایک انگریزی فلم دیکھ رہی تھی تو اچانک ہی فلم کے مرکزی کرداروں کے درمیان بوس و کنار کا سین سامنے آگیا تھا۔سلمان خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نازیبا سین کے سامنے آتے ہی تمام افراد نے سر جھکالیا تھا اور سین ختم ہوتے ہیں سب پھر سے فلم دیکھنے میں مشغول ہوگئے تھے لیکن اُس لمحے تمام افراد کے ہوتے ہوئے اُس سین کی وجہ سے عجیب صورت حال پیدا ہوگئی تھی اسی وجہ سے میں فلم میں نازیبا سین کو مناسب نہیں سمجھتا۔دبنگ خان نے کہا کہ فلم بنانے کے لیے بوس و کنار اور نازیبا مناظر کو شامل کرنا ضروری نہیں اور میں نہیں سمجھتا کہ جنسی عمل اور جسم دکھا کر کوئی فلم بزنس کر سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ میرے نزدیک یہ عمل مناسب نہیں اور یہ فلم بنانے کا میرا طریقہ بھی نہیں ہے۔

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












