Top Rated Posts ....
Search

Kareena Kapoor Shadi Se Pehle....

Posted By: Akbar on 01-10-2018 | 19:23:05Category: Political Videos, News


کرینہ کپور سیف علی خان کے ساتھ شادی سے قبل کس بھارتی سیاستدان پر فدا تھیں ؟ اداکارہ کا حیران کن راز منظر عام پر
لاہور (ویب ڈیسک )کرینہ کپور بالی ووڈ کی صف اول کی ادکارائوں میں شمار ہوتی ہیں تاہم گزشتہ ماہ پانچ ستمبر کو شائع ہونے والی ایک بھارت کتاب میں ان کی زدنگی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے باعث وہ ایک مرتبہ پھر سے خبروں کی زینت بن گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اگرچہ کرینہ کپور کی سیف علی خان سے شادی سے پہلے یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ وہ اداکار شاہد کپور سے شادی کرنے والی ہیں، تاہم ایسا نہیں ہوا۔نشریاتی ادارے ‘کیچ نیوز’ کے مطابق حال ہی میں بھارتی مسلمان صحافی اور لکھاری رشد قدوائی کی شائع ہونے والی کتاب ‘نیتا ابھینیتا’ میں نہ صرف کرینہ کپور بلکہ بولی وڈ کے متعدد اداکاروں کی ملکی سیاست میں اہمیت اور دلچسپی کے حوالے سے کئی انکشافات کیے گئے ہیں۔لیکن ان تمام انکشافات سے سب سے زیادہ دلچسپ کرینہ کپور کی زندگی کا ایک راز ہے، جس متعلق وہ پہلے بھی وضاحت کر چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق رشید قدوائی نے اپنی کتاب ‘نیتا ابھینیتا’ میں 2002 میں خاتون صحافی سمی اگروال کے ٹی وی چیٹ شو ‘رینڈیزیوس ود سمی اگروال’ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کرینہ کپور 16 سال قبل کسی اداکار نہیں بلکہ ایک سیاستدان پر فدا تھیں۔ رپورٹ کے مطابق کتاب میں بتایا گیا ہے کہ کرینہ کپور نے سمی اگروال کو انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ وہ راہول گاندھی سے ملنا چاہتی ہیں، کیوں کہ وہ انہیں مزید جاننا چاہتی ہیں۔ساتھ ہی کرینہ کپور نے خواہش ظاہر کی کہ وہ راہول گاندھی کو بھارت کے وزیر اعظم کے طور پر بھی دیکھنا چاہتی ہیں۔
انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے راہول گاندھی سے ملاقاتیں کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔اس کتاب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2002 میں جب کرینہ کپور کا ابتدائی کیریئر تھا، تب راہول گاندھی ان کی فلمیں بڑے شوق سے دیکھتے تھے۔اگرچہ کرینہ کپور نے 16 سال دیے گئے اس انٹرویو کے حوالے سے 2009 میں اس وقت ہی وضاحت کردی تھی جب ان کے اور سیف علی خان کے درمیان تعلقات استوار ہونا شروع ہوئے تھے۔ٹائمز آف انڈیا کی 2009 کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے راہول گاندھی سے ‘ڈیٹ’ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ان کی اور راہول کی کاسٹ بولی وڈ اور سیاست میں مشہور ہے، اس لیے ان دونوں کو مل کر ایک دوسرے کے حوالے سے مزید جاننا چاہیے۔تاہم سیف علی خان سے تعلقات سے قبل ہی کرینہ کپور کا نام ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کے ساتھ بھی جوڑا گیا اور انہوں نے ان سے تعلقات کے حوالے سے بھی وضاحت کی تھی۔تاہم کرینہ کپور نے 2012 میں تمام چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے سیف علی خان سے شادی کی اور کہا کہ اگرچہ وہ ان سے عمر میں 10 سال بڑے ہیں، تاہم ان کے اور چھوٹے خان کے درمیان اچھی ہم آہنگی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 34 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.