Tanushree....Ki Pariyanka Chopra....
Posted By: Mangu on 02-10-2018 | 08:04:11Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(نیو زڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے پریانکا چوپڑا کو نہایت چالاک اورموقع پرست خاتون قرار دے دیا۔اداکارہ تنوشری دتہ کے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعداداکارہ پریانکا چوپڑا، سونم کپور اور ٹوئنکل کھنہ سمیت متعدد بالی
ووڈ فنکاروں نے ان کے حق میں ٹوئٹ کیں تاہم تنوشری دتہ نے اپنی ہی حمایت میں کھڑی ہونے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو موقع پرست اور چالاک قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں تنوشری دتہ نے کہا کہ پریانکا چوپڑا نے میرا نام لیے بغیر ٹوئٹ کیاہے، میرا ایک نام ہے، وہ میرانام لے کر ٹوئٹ کرسکتی تھیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، پریانکا چوپڑا نے موقع سے فائدہ اٹھایا ہے وہ بہت ہی چالاک ہیں۔تنوشری دتہ نے کہا پریانکا نے صحیح وقت پر ایک باریک کام کیا ہے، لیکن میں لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا ایک نام اور ایک سچ ہے اور میں یہ سچ لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کررہی ہوں اپنے لیے نہیں بلکہ ان لوگوں کے لیے جو اس طرح کی حالات کا شکار ہوسکتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ و مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کی اپنے حق میں کی گئی ٹوئٹ کوسراہتے ہوئے کہا کہ یہ سب جانتے ہوئے بھی ان کے شوہر اکشے کمار ناناپاٹیکر کے ساتھ فلم’’ہاؤس فل 4‘‘میں کام کررہے ہیں۔

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












