Top Rated Posts ....
Search

Sab se Badi Khabar Jis Ka Khadsha Tha Wahi Huwa

Posted By: Mangu on 02-10-2018 | 19:26:28Category: Political Videos, News


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سب سے بڑی خبر ۔بنی گالہ کے قریب سے بڑی گرفتاری۔۔وزیراعظم عمران خان بارےدھماکہ خیز خبر ۔ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، بنی گالہ کے جنگلوں میں کی گئی کارروائی کے دوران چار مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی سے وزیراعظم عمران خان پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا، قانون نا فذ کرنے والے ادارے نے بنی گالہ کے جنگل سے 4 مبینہ د ہشتگردوں کو بھاری اسلحہ سمیت گر فتار کیا۔ملزموں کو نامعلو م مقام پرمنتقل کر کے ان کے با قی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے ۔باو ثوق ذرائع کے مطا بق تقر یبا ً 3 ماہ کے دورا ن وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کر نے کی منصوبہ بندی کو قا نو ن نا فذ کر نے وا لے ایک ادارے نے نا کا م بنایا ۔الیکشن مہم 2018ء کے دورا ن بنی گالہ کے جنگل سے5 مبینہ د ہشتگردوں کو بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد سمیت گر فتار کیا گیا تھا جن کی نشا ندہی پر ان کے مزید 2 ساتھیوں کو گر فتار کیا گیا

جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔دورا ن تفتیش انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد سے سکیورٹی فو رسز الر ٹ ہو گئی تھیں ۔ دوروز قبل قانون نافذ کرنے والے ادارے نے وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی خفیہ اطلا ع پر بنی گالہ کے جنگل میں بڑے پیما نے پر سرچ آپریشن کیا تو مذکورہ 4 مبینہ د ہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔ملزموں نے دوران تفتیش وزیراعظم عمران خان پر قا تلانہ حملہ کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کیا۔ حساس ایجنسیوں نے وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات چاروں صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دے ر کھی ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندیوں کو اس سے قبل بھی ناکام بنایا جا چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا اضافی سکیورٹی اور پروٹوکول نہ لینے کا فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ان کی حفاظت میں مزید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.