Pakistan Women Team....Asia Cup
Posted By: Abid on 03-10-2018 | 09:50:20Category: Political Videos, Newsپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ایشیاءکپ اور انڈر19 ایشیاءکپ میں بنگلہ دیشی ٹیموں کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کا ایسا بدلہ لے لیا ، جان کر آپکا دل بھی خوش ہو جائے گا
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرا ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 30 رنز پر آؤٹ کر کے میچ 58 رنز سے جیت لیا۔ بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 14 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 13 ویں اوور میں صرف 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔
بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 14 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے۔ کپتان جویریہ خان 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عائشہ ظفر نے 7، ناہیدہ خان نے 18، ندا ڈار نے 7، منیبہ علی نے 10، عالیہ ریاض نے 10 اور ثناءمیر نے 7 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے ناہیدہ اختر سب سے کامیاب باؤلر رہیں جنہوں نے 3 اوورز میں 19 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جہاں آراءعالم اور لتا مندل نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 13 ویں اوور میں صرف 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان ٹیم نے یہ میچ 58 رنز سے جیت لیا۔ رومانہ احمد نے سب سے زیادہ 9 رنز بنائے اور کوئی بھی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکی۔ دیگر بلے بازوں میں عائشہ رحمان نے 1، فرجانہ حق نے 2، نگار سلطانہ نے 6، سنجیدہ اسلام نے 2، لتا مندل نے 0، رومانہ احمد نے 9، فہیمہ خاتون نے 3، جہاں آراءعالم نے 0، سلمیٰ خاتون نے 0 اور ناہیدہ اختر نے 2 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے انعم امین نے انتہائی شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 اوورز میں بغیر کوئی سکور دئیے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ایمن انور، نشرہ سندھو اور ندا ڈار نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ثناءمیر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












