Maaroof Actress Ki Plastic....Mushkil Ho Gaya
Posted By: Abid on 03-10-2018 | 20:35:45Category: Political Videos, Newsممبئی (ویب ڈیسک )سشمیتا سین کا شمار بھی بولی وڈ کی نامور اداکاراوں میں ہوتا ہے ، اور وہ نہ صرف بولی وڈ کو کوئی مقبول فلمیں دے چکی ہیں بلکہ مس یونیورس کا ٹائٹل حاصل کرنے کا اعزاز بھی ان کو حاصل ہے۔تاہم سشمیتا نے اب اپنی بلیگ گاون میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ،جس کے بعد صارفین میں سشمیتا کی پلاسٹک سرجری کی افواہیں گردش کررہی ہیں اور کئی صارفین نے سشمیتا پر پلاسٹک سرجری کروانے کا الزام بھی دھر دیا ہے۔ٹوئیٹر پر شیئر تصاویر میں نہ صرف سشمتا نہایت خوبرو نظر آرہی ہیں اور ان کی دلکش جلد اور واضح
و صاف نقوش نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔اگرچہ کہ بعض سوشلستان کے صارفین نے سشمیتا پر پلاسٹک سرجری کا الزام دھرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے لیکن انہی میں بعض ایسے بھی ہیں جو کہ نہ صرف انکی خوبصورتی کو سراہا رہے ہیں بلکہ سشمیتا کا ہالی وڈ ہیروئن سے بھی موازنہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سشمیتا اب بھی نئی ہیروئنوں کو ٹف ٹائم دے سکتی ہیں۔اگرچہ کہ سشمیتا نے ماضی میں کسی بھی قسم کی تردید کی ہے لیکن رپورٹس کے مطابق مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کےبعد انہوں نے سرجری کروائی تھی جبکہ اس حوالے سے بھی رپورٹس ہیں کہ انہوں نے سرجری کے ذریعے اپنی ناک میں بھی بعض تبدیلیاں کروائی ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











