Match Se Qabal Qaumi Team Ko Bada Jhatka
Posted By: Akbar on 05-10-2018 | 19:21:35Category: Political Videos, Newsکراچی(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشنز نے قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی این جی کی قمیت میں اضافے کا فیصلہ سی این جی پمپس مالکان کے اجلاس میں کیا گیا۔سندھ میں کل سے سی این جی کی
قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے جس کے بعد سی این جی کی فی کلو ممکنہ قیمت 104 روپے تک ہوجائے گی۔سی این جی ایسوسی ایشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ سی این جی کی قیمت 100 روپے کلو قیمت رکھنے کی بات ہو رہی ہے۔دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمت بڑھنے کے بعد بسیں نہیں چلا سکیں گے۔یاد رہے کہ ملک بھر میں گیس کے گھریلو صارفین کی مجموعی تعداد 93 لاکھ 63 ہزار ہے جن کے لیے اب گیس کی قیمت 10 سے 143فیصد تک بڑھا دی گئی۔گھریلو صارفین کے لیے سلیب بھی 3 سے بڑھا کر 7 کر دیے گئے ہیں، پہلا سلیب ہو گا ماہانہ 50 مکعب میٹر تک جس کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت 10 فیصد بڑھائی گئی ہے۔ ملک بھر میں اتنی گیس استعمال کرنے والے صارفین 38 فیصد ہیں اور ان کے بل میں 23 روپے ماہانہ اضافہ ہو گا جو 252 روپے سے بڑھ کر 275روپے ہو جائے گا۔اوگرا نے سی این جی سیکٹر کے لیے بھی گیس 40 فیصد فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 27 ستمبر سے ہو گا۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












