Haseena Ki Zulfon Ke Aseer Ho Gaye....
Posted By: Mangu on 05-10-2018 | 19:29:55Category: Political Videos, Newsلاہور(ویب ڈیسک)معروف ہولی وڈ جوڑے بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان طلاق کے بعد یہ افواہیں عروج پر ہیں کہ ان دنوں بریڈپٹ ’روحانی معالج‘ سیٹ ہیری کے ساتھ زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔برینجلینا کے نام سے مشہور اس جوڑے کے درمیان طلاق ہوئے 2 برس کا عرصہ گزر چکا ہے۔
اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ بریڈ پٹ روحانی معالج سیٹ ہیری کے عشق میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ریڈار آن لائن کے مطابق 29 ستمبر کو دونوں ایک تقریب میں شریک ہوئے اور ہجوم کو نظر انداز کرتے ہوئے آپس کی گفتگو میں مصروف رہے۔دوسری طرف بریڈپٹ نے ہولی ووڈ لائف کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ سیٹ ہیری کے ساتھ رومانس کا تصور ’مکمل طورپر بکواس‘ ہے۔اس سے قبل رپورٹ سامنے آئی تھی کہ بریڈ دوبارہ ڈیٹ کے لیے تیار ہیں لیکن انہوں نے اپنی تمام تر توجہ کام اور اپنے بچوں پر مرکوز کی۔عدالت میں بچوں کی حوالگی کا مقدمہ زیر سماعت ہے جس کا فیصلہ آنے میں خاصہ وقت درکار ہے۔ان دنوں وہ لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ فلم Once Upon a Time in Hollywood میں مصروف ہیں۔ایک سال قبل افواہیں تھی کہ وہ مقامی یونیورسٹی کی پروفیسر نیری اوکسمین کے ساتھ خصوصی وقت گزار رہے ہیں لیکن پھر کہا گیا کہ وہ دونوں اچھے دوستوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔چند ماہ بعد نیری اوکسمین کو ایک اور شخص کے ساتھ دیکھا گیا۔اپنے تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر پر پوری توجہ دے رہے ہیں اور انجیلنا سے طلاق کے بعد تاحال تھوڑا پریشان ہیں۔




TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











