Mujhe Jinsi Taur Par Harasaan Karne Ka...
Posted By: Mangu on 07-10-2018 | 04:58:44Category: Political Videos, Newsممبئی (ویب ڈیسک) آئے دنوں جنسی ہراسانی کے انکشافات کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ بالی ووڈ جنسی ہراسانی کا مرکز بن چکا ہے اور معروف شخصیات کی جانب سے اس معاملے کو اٹھایا جار ہا ہے جبکہ نانا پاٹیکر پر اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے الزام کے بعد اب کنگنا رناوت،
بھی میدان میں کود پڑی ہے اور کہا ہے کہ انہیں بھی ہدایت کار وکاس بہل کی جانب سے جنسی ہراساں کیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم”کوئین“کے ہدایت کار وکاس بہل پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صرف کنگنا کو نہیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔کنگنا رناوت نے کہا کہ ہم جب بھی کسی پارٹی میں ملتے تھے وکاس بہل مجھے نامناسب انداز سے چھوتا تھا، یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے اور صرف میرے ساتھ ہی نہیں دیگر لڑکیوں کے ساتھ بھی اس کا رویہ ایسا ہی تھا۔ وکاس بہل کے اس برتاؤکے خلاف ماضی میں ایک خاتون نے آواز بھی اٹھائی تھی تاہم اس کی آواز دبادی گئی لیکن مجھے اس لڑکی پر یقین ہے اور اس کی حمایت کرنے پر مجھے کئی اچھی فلموں سے ہاتھ بھی دھونے پڑے تھے۔دوسری جانب نامور بھارتی گلوکار کیلاش کھیر پر بھی ایک خاتون بھارتی صحافی نتاشا نے جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ 2006 میں جب وہ کیلاش کھیر کے گھر ان کا انٹرویو لینے گئی تھیں اس دوران کیلاش کھیر نے انہیں نامناسب انداز میں چھواتھا۔





Multan - Roof of Under-Construction Plaza Collapses Near Northern Bypass
Peshawar Launches Crackdown on Adulteration Mafia
Acute Shortage of Medicines and Emergency Supplies Hits Holy Family Hospital
Has Hezbollah Begun Preparing for Another War with Israel?
Petrol and Diesel Theft Reported at Pump in Bahawalpur
Khawaja Asif Levels Allegations Against Maulana Fazlur Rehman












