Wazir E Aala Punjab Ke Khilaaf Khatarnaak...
Posted By: Ahmed on 09-10-2018 | 09:29:52Category: Political Videos, Newsوزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف خطرناک مہم کا انکشاف! ڈیفنس کے ایک گھر میں صحافیوں کو عثمان بزدار کیخلاف کیا ہدایات دی جاتی ہیں؟
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف میڈیا کی طرف سے منفی مہم کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حوالے سے میڈیا پر ایک مخصوص مہم جاری ہے۔اور اس مہم کے زریعے سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ عمران خاننے
پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے جس شخص کا انتخاب کیا ہے وہ مناسب نہیں ہے۔اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ عمران خان پنجاب کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کا اچھا چناؤ نہیں کر سکے۔جب کہ عثمان بزدار کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اس منصب کے لیے موضوع نہیں ہیں۔سمیع ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے حوالے سے اس مہم کا حصہ پاکستان مسلم لیگ ن بھی ہے کیونکہ وہ تحریک انصاف کے حریف ہیں۔اس کے علاوہ
تحریک انصاف کے اندر بھی بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے وہ عثمان بزدار کے خلاف ہیں۔سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ ڈیفنس میں ایک گھر ہے جہاں پر صحافیوں کو بلایا جاتا ہے اور انہیں کہا جاتا ہے کہ آپ بس میڈیا پر صرف ایک چیز کو اٹھاتے رہیں کہ عثمان بزدار وزارت اعلیٰ کے لیے موضوع نہیں ہیں۔سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے خلاف بولنے کے لیے صحافیوں کو نواز جا رہا ہے اور پلاٹ بھی دیے جا
رہے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ ہم آپ کو بہت پیسہ دیں گےبس آپ میڈیا پر یہ کہیں کہ عمران خان میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ پنجاب کے لیے ایک اچھے شخص کا انتخاب کر سکیں۔ خیالرہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ عثمان بزدار تبدیلی کا نام ہے۔وقت آنے دیں آپ کو اندازہ ہو گا کہ عثمان بزدار سب سے کامیاب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

US receives new proposals to open Iran's Strait of Hormuz, end war
Now is the time to mobilize the movement to release the founder of PTI. Barrister Gohar
The northern regions of Japan were once again shaken by a terrifying 6.2 magnitude earthquake.
Sardar Zari Tabassum Habib, Vice President Abbottabad District, important meeting with Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf
Indian aviation continues to decline - Modi faces humiliation worldwide
Pakistan Army launches full-scale counter-offensive against Afghan Taliban aggression under Operation Ghazbad-ul-Haq











