Top Rated Posts ....
Search

Maine Aish....Maara Hota Toh Zinda....Salman Khan

Posted By: Ahmed on 09-10-2018 | 09:47:17Category: Political Videos, News


ممبئی (ویب ڈیسک) یہ بات سب پر عیاں ہے کہ ماضی میں بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان اور سابق ملکہ حسن ایشوریارائے بچن کے تعلقات کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں خاصی گہما گہمی رہی تاہم اس طوفانی اور دھواں دار عشق کا انجام نہایت المناک انداز میں ہوا تھا۔

تفصیل کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور سابق ملکہ حسن ایشوریارائے بچن کے تعلقات کے حوالے سے میڈیا میں خاصی گہما گہمی رہتی ہے لکین اب سلمان خان کی ماضی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اداکارہ ایشوریا رائے پر تشدد سے متعلق وضاحت دیتے نظرآ رہے ہیں۔2002 میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں ایشوریارائے نے سلمان خان پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان انہیں فون کرکے نہ صرف بہت ہی فضول باتیں سناتے ہیں بلکہ انہوں نے مجھ پر میرے ساتھی اداکاروں کے ساتھ تعلقات کا الزام بھی لگایاتھا اور ایک بار تو سلمان خان نے مجھ پر تشدد بھی کیا لیکن خوش قسمتی سے اس تشدد کے کوئی نشانات میرے جسم پر نہیں آئے اور میں نے ایسے ظاہر کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ اس واقعے کے بعد میں نے سلمان خان سے تعلقات ختم کرلیے اور اس حوالے سےسلمان خان کے ماضی کے انٹرویوکی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایشوریا پر تشدد سے متعلق وضاحت دیتے نظر آرہے ہیں۔

سلمان خان نے صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا بہت عرصہ پہلے ایک اور صحافی نے مجھ سے یہی سوال پوچھا تھا تو میں نے ٹیبل کو مارنا شروع کردیا اور ٹیبل ٹوٹ گیا، میرے کہنے کا مطلب ہے اگر میں نے واقعی ایشوریارا ئے کو مارا ہوتا تو وہ زندہ نہیں بچتیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں”می ٹو“مہم کے تحت بہت سی اداکارائیں اپنے ساتھ ہونے والے نارواسلوک پر آواز اٹھاتی نظر آرہی ہیں سلمان خان کی یہ ویڈیو بھی ”می ٹو“ مہم کے بعد ہی سامنے آئی ہے۔سلو میاں اور ایشوریا رائے کے درمیان قربتیں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوا لیکن چند ہی سالوں میں دونوں نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور 2007 میں سابقہ حسینہ عالم نے ابھیشیک بچن سے شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔سلمان اور ایشوریہ راہیں جدا کرنے بعد سے ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے آئے ہیں اور کیمروں کے سامنے بھی ایک دوسرے کا نام لینے سے کتراتے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 30 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 26 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.