Top Rated Posts ....
Search

Wazir Saab Aisa Na Karein....

Posted By: Ahmed on 10-10-2018 | 07:49:43Category: Political Videos, News


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات اور لیگی رہنماء کے درمیان تنازعات شدت اختیار کر گئے، سینیٹ میں جب دونوں آمنے سامنے آئے تو ایوان مچھلی منڈی بن گیا جبکہ چیئرمین سینیٹ بھی معاملات کو کنٹرول کرنے میں لگے رہے۔ تفصیلات کے مطابق الزامات سے شروع ہونے والی جنگ شدت اختیار کرتی جارہی ہے ،

سینیٹ اجلاس کے دوران آج دوسری دفعہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشاہد اللہ خان کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ، چیئرمین سینیٹ دونوں رہنماؤں کو روکتے رہے۔ فواد چودھری اور مشاہد اللہ خان نے سینیٹ اجلاس کے دوران ایک دوسرے کیخلاف سخت زبان کا استعمال کیا، وزیرِ اطلاعات غصے میں بولتے رہے جس پر چیئرمین سینیٹ نے فواد چودھری کو مشاہد اللہ خان سے معافی مانگنے کا کہا، جس پر فواد چوہدری ڈٹ گئےاور انہوں نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔لیگی رہنماء فواد چوہدری کی باتیں سن کر کہاںچپ رہنے والے تھے،وہ بھی مسلسل تلخ نوائی کرتے رہے اور حکومت پر سخت تنقید کے نشتر چلاتے رہے۔ چیئرمین سینیٹ نے بے بس ہوکر قائدِ ایوان شبلی فراز اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی سے مدد طلب کی لیکن پھر بھی لڑائی ختم نہ ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان لڑائی ختم نہ ہوئی تو شیری رحمان اٹھ کھڑی ہوئیں، انہوں نے فواد چودھری اور مشاہد اللہ دونوں کو ڈانٹ پلائی کہ دونوں بیٹھ جائیں اور معاملہ ختم کریں۔سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ پہلے نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز کیساتھ ظلم کیا گیا اور اب شہباز شریف کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ شہباز شریف

کی گرفتاری سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، نام تحریک انصاف اور اپنے لوگوں کو نواز رہے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت بتائے کہ ڈیمز فنڈز میں کتنے پیسے اکٹھے ہوئے، اگر لوگوں نے انہیں ووٹ دیئے ہوتے تو نوٹ بھی دیتے۔ مشاہد اللہ خان نے ملکی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر 138 تک پہنچ گیا ہے، اگر انہیں عوام کا خیال ہوتا تو روپے کی قدر کم نہ ہوتی، آج پٹرول اور گیس کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں، وزیرِ خزانہ بڑی بڑی باتیں کرتے تھے۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ گردنیں کاٹ دو گے تو لہو بولے گا، پانی کیس میں بلایا گیا اور آشیانہ کیس میں شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔ شہباز شریف کو دھکے دے کر تذلیل کی گئی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 30 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 27 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.