Imran Khan Ne Jo Kaha Kar Dikhaaya
Posted By: Ahmed on 12-10-2018 | 06:22:40Category: Political Videos, Newsاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیکیج لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی ، بینکنگ چینل سے رقوم بھیجنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی، رکاوٹیں دور کرنے سے ترسیلات
زر 20ارب ڈالر سے بڑھا کر 40ارب ڈالر تک جاسکتی ہیں ،ْ ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کا قبضہ مافیا سے مکمل تحفظ بھی یقینی بنائیگی۔جمعہ کو سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صبح اوورسیز پاکستانیوں کے ایک گروہ سے سیر حاصل ملاقات کا موقع ملا۔ ہم بنکنگ چینلز سے ترسیلاتِ زر کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک خصوصی پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں جس کے ذریعے ترسیلاتِ زر کے راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔فلپائین کامیابی سے یہ کارنامہ سرانجام دے چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی ، بینکنگ چینل سے رقوم بھیجنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں
دور کی جائیں گی، رکاوٹیں دور کرنے سے ترسیلات زر 20ارب ڈالر سے بڑھا کر 40ارب ڈالر تک جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو وطن واپسی کے موقع پر امیگریشن کے حوالے سے درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے بھی خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔پاکستانی سفارتخانوں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظات موثر انداز میں دور کرنے کی واضح ہدایات بھی جاری کی جاچکی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کا قبضہ مافیا سے مکمل تحفظ بھی یقینی بنائے گی۔وزیر اعظم نے بیرون ملک پاکستانی مشنز کو پاکستانیوں کے خدشات بہتراندازمیں حل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












