Pakistan Ki Nau Jawaan Siasatdaan
Posted By: Ahmed on 12-10-2018 | 19:50:17Category: Political Videos, Newsاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوجوان خاتون سیاستدان گلالئی اسماعیل اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کر لی گئیں، پشتون تحفظ موومنٹ کی سرگرم خاتون رکن گلالئی اسماعیل کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کی سرگرم خاتون رکن گلالئی اسماعیل کو اسلام آباد ائیرپورٹ


سے حراست میں لے لیا گیا۔گلالئی اسماعیل آج صبح لندن سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔ اسلام آباد آمد پر انہیں ایئرپورٹ سے ہی حراست میں لے لیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گلالئی اسماعیل کا نام ای سی ایل میں درج تھا۔ اسی لیے اسلام آباد پہنچنے پر گلالئی اسماعیل کو گرفتار کرکے ایئرپورٹ سے ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹرز لے جایا گیا۔ گرفتاری کے بعد ان سے دو گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی۔بعد ازاں گلالئی اسماعیل کو رہا کر دیا گیا۔ تاہم گلالئی اسماعیل نے اپنے وطن واپس آنے اور ایف آئی اے حکام کی طرف سے پوچھ کچھ کرنے کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متنازعہ ٹویٹ کر دی۔ اس ٹوئٹ کے بعد خیبر پختونخوا
پولیس نے ایف آئی اے حکام سے ملزمہ کو دوبارہ حراست میں لینے کی درخواست کر دی۔ درخواست موصول ہونے پر ایف آئی اے نے گلالئی اسماعیل کو دوبارہ حراست میں لے کر اینٹی ہومین سمگلنگ سیل میں منتقل کر دیا۔ ایف آئی اے ملزمہ گلالئی اسماعیل کو بعد ازاں خیبرپختونخواہ پولیس کے حوالے کر دے گی۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












