Dehshat Gardon Ke Khilaaf.....
Posted By: Akbar on 15-10-2018 | 06:18:33Category: Political Videos, Newsلاہور (ویب ڈیسک )پاک فوج کے میجر اسحاق گزشتہ سال دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہو گئے تھے تاہم اب ان کی بیوہ ڈاکٹر عائشہ نے بہادری کا ایسا انتہائی شاندار کارنامہ انجام دے دیاہے کہ پوری قوم ہی عش عش کر اٹھی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اس وقت یہ پوسٹ تیزی کے ساتھ شیئر ہو رہی ہے کہ ،
میجر اسحاق شہید کی بیوہ ڈاکٹر عائشہ نے بھی ملک کی خدمت کیلئے اپنے شوہر کے بعد خود بھی پاک فوج میں شمولیت اختیار کر لی ہے .سوشل میڈیاپر شیئر ہونے والی پوسٹ میں کہا جارہاہے کہ پاک فوج کے میجر اسحاق کی شہادت کے بعد ان کی اہلیہ نے آرمی میڈیکل کورس کیلئے اپلائی کیا اور وہ اس میں منتخب ہو ئی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد اور کاکول اکیڈمی میں تمام مراحل کو کامیابی سے عبور کر لیاہے ، انہوں نے 200 میٹر کے فاصلے سے جی تھری رائفل چلائی اور 16 میں سے 15 اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے بعد انہیں کورس کی بہترین ’فائرر‘ کا اعزاز دے دیا گیاہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 نومبر 2017 میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں 28 سالہ میجر اسحاق نے شہادت حاصل کی۔ میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے تھے ۔ا ن کے پسماندگا میں بیوہ اور ایک سالہ بچہ شامل ہے ۔ میجر اسحاق کی شہادت کے بعد ڈاکٹر عائشہ نے ہار نہیں مانی اور خود بھی پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر عائشہ نے پنجاب میڈیکل کالج سے 2015 میں اپنی پڑھائی مکمل کی تھی ۔




Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












