Khatoon E Awwal Bushra Bibi...
Posted By: Mangu on 15-10-2018 | 06:19:26Category: Political Videos, Newsلاہور (ویب ڈیسک) کچھ عرصہ قبل شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر حجاب کو اپنی زندگی بنانے والی پاکستان کی معروف اداکارہ نور بخاری سے متعلق مختلف افواہیں سامنے آتی رہتی ہیں۔گزشتہ دنوں جب انہوں نے اپنے واٹس پر بناء حجاب تصویر لگائی تو شوبز حلقوں کی جانب سے یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ ،
اداکارہ دوبارہ شوبز میں جلد انٹری دیں گی۔اس کے علاوہ نور کے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اچھے تعلقات ہیں اور اسی وجہ سے یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ شاید وہ اب سیاست میں قدم رکھ دیں گی۔تاہم اداکارہ نے اب واضح کردیا ہے کہ اُن کا شوبز میں واپسی اور سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی دنیا میں خوش ہوں، سیاست جن کا کام ہے ان کو ہی زیب دیتا ہے، نہ میں نے کبھی سیاست کی اور نہ مجھے اس میں کوئی دلچسپی ہے۔حالیہ انٹرویو میں سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے متعدد مرتبہ بولی وڈ میں کام کرنے کی پیشکش ہوچکی ہے مگر میں نے تہیہ کر رکھا ہے کہ انڈسٹری میں کام نہیں کرنا۔انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات نے مجھے جس راستے پر لگا دیا ہے اسی پر خوش ہوں اور میری دعا ہے کہ خدا کی ذات بھی مجھ سے راضی ہوجائے۔انہوں نے اسلامی تعلیمات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا عارضی ہے اصل دنیا آخرت کی ہے اور جس نے غفلت کی اس نے درحقیقت اپنی آخرت خراب کی۔انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے خدا کی ذات ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور جو غلطیاں ہم سے ہوگئی ہیں ان کو بھی معاف کرے۔واضح رہے نور بخاری میں اپنے اداکاری کے باعث پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا تھا تاہم کچھ عرصہ قبل انہوں نے گلیمر کی دنیا کو خیرباد کہہ کر اسلامی تعلیمات کو اپناتے ہوئے زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کیا اور حجاب کو مستقل اپنی زندگی کا حصہ بنالیا۔


PPP walks out of budget session, decides to boycott
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












