Top Rated Posts ....
Search

Ab Karachi Ka.....Kaun Hoga?

Posted By: Ahmed on 15-10-2018 | 19:26:12Category: Political Videos, News


کراچی(ویب ڈیسک) این اے243 سے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ اگر وہ کارکردگی نہیں دکھا سکے، تو عوام کو ان سے حساب لینے کا پورا حق ہوگا.ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
نومنتخب رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی نہیں، بلکہ ہرجماعت کے ووٹرزکا نمائندہ ہوں.انھوں نے کہا کہ اب نفرتوں کی سیاست کا خاتمہ چاہتا ہوں، میئر کراچی سے کہتا ہوں کہ آئیں مل کر کراچی کے عوام کی خدمت کریں.اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے رکن خرم شیرزمان نے کہا کہ این اے 243 کے عوام کے اعتماد کرنے پرشکرگزار ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں.انھوں نے کہا کہ 2019 کا سال کراچی میں پی ٹی آئی کا سال ہوگا، کراچی سے آئندہ میئر بھی پی ٹی آئی کا ہوگا.انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکمرانی نظر نہیں آتی، وزیراعظم کے ترقیاتی فنڈز میں سب مشاورت کریں گے. واضح رہے کہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 35 نشتوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہوچکے ہیں، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کی چار چار نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے ملک کے مختلف 35 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں اور تاریخ میں پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں نے

آن لائن ووٹ کاسٹ کیا۔قومی اسمبلی کی 11نشستوں کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے 4، تحریک انصاف کے 4، مسلم لیگ ق 2 اور ایک نشست پر ایم ایم اے امیدوار کامیاب ہوئے۔ٍاین اے124لاہور 2سے مسلم لیگ ن کے شاہدخاقان عباسی، این اے56 سےمسلم لیگ ن کےسہیل خان، این اے 103 فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کےعلی گوہر بلوچ، این اے65 چکوال سے ق لیگ کےچوہدری سالک کامیاب اور این اے 69گجرات2 سے مسلم لیگ ق کے مونس الہٰی نے میدان مارلیا۔ اسی طرح این اے53 پرپی ٹی آئی کے امیدوار علی نواز اعوان نےمیدان مارا اور این اے 243 پر پی ٹی آئی کےعالمگیر خان کامیاب قرار پائے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 26 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.