Nikaah Par Nikaah Actress Meera Ke Khilaaf
Posted By: Abid on 18-10-2018 | 06:04:00Category: Political Videos, Newsلاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ میرا کے نکاح پر نکاح کیس میں ضابطہ فوجداری کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سےدرخواست کینٹ کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔ہم نیوز کے مطابق درخواست پرجوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ ہدایت اللہ شاہ نے میرا کیس کا مکمل ریکارڈ 25 اکتوبر کو طلب کرلیا۔کینٹ کورٹ میں
عتیق الرحمان کے وکیل چوہدری نعمان عتیق کی جانب سےاداکارہ میرا کے خلاف مقدمہ بحالی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔2016 کو اداکارہ میرا نے کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ عظمیٰ ستار کی عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ میرا کی تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس موقع پر فوجداری کارروائی نہیں چل سکتی، لہٰذا عدالت فوجداری کاروائی روکنے کا حکم دے۔اداکارہ میرا کی درخواست پر عدالت نے 26 جولائی 2016 کو فوجداری کاروائی روک دی تھِی۔فیملی کورٹ کے جج نے 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں اداکارہ میرا کے دعوِی کو خارج کرتے ہوئے عتیق الرحمان سے ان کے نکاح کو حقائق پر مبنی قرار دیا تھا۔اس کے بعد عتیق الرحمان کے وکیل چوہدری نعمان عتیق کی جانب سےاداکارہ میرا کے خلاف دوبارہ فوجداری کاروائی بحال کرنے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے اداکارہ میرا کیس کا مکمل ریکارڈ 25 اکتوبر کوطلب کرلیا ۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












